Brailvi Books

فیضانِ فاروقِ اعظم(جلداوّل)
431 - 831
فاروقِ اعظم کو جوناپسند وہ مجھے بھی ناپسند:
حضرت سیِّدُنا شقیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہےکہ حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا:’’ اِنَّ عُمَرَ كَرِهَ الصَّلَاةَ بَعْدَ الْعَصْرِ وَاَنَا اَكْرَهُ مَا كَرِهَ عُمَرُیعنی بے شک امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نماز عصر کے بعد نوافل پڑھنا ناپسند کرتے تھے اور جو چیز آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو ناپسند ہے وہ مجھے بھی ناپسند ہے۔‘‘(1)
فاروقِ اعظم کی وفات پر لوگوں   کی ہچکیاں  :
حضرت سیِّدُنا ابو وائل رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہےکہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عثمان غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکو جب خلیفہ مقرر کیا گیا تو حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ مدینہ منورہ سے کوفہ تشریف لے گئے ۔ اہل کوفہ کے سامنے آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے   اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی حمد وثنا بیان کی۔ پھر ارشاد فرمایا: ’’فَاِنَّ اَمِيْرَ الْمُؤْمِنِيْنَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ مَاتَ فَلَمْ نَرَ نَشِيْجاً اَكْثَرَ مِنْ يَوْمَئِذٍ وَاِنَّا اِجْتَمَعْنَا اَصْحَابُ مُحَمَّدٍ وَلَمْ نَالُ عَنْ خَيْرِنَا ذَا فَوْقٍ فَبَايَعْنَاهُ فَبَايِعُوْا اَمِيْرَ الْمُؤْمِنِيْنَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانٍیعنی جس دن امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکا وصال ہوا ،اس سے زیادہ کسی دن ہم نے لوگوں   کی ہچکیاں   نہ دیکھیں   اور پھر ہم صحابہ کرام (رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم ) جمع ہوئے اور بکوشش تمام اپنے میں   سے بہترین اور فائق شخص (یعنی امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عثمان غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ) کا انتخاب کرکے اس کی بیعت کرلی، لہٰذا تمام لوگ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عثمان غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکی بیعت کرلیں  ۔‘‘(2)
فاروقِ اعظم اِسلام کا مضبوط قلعہ:
حضرت سیِّدُنا ابو وائل رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہےکہ حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ منبر پر چڑھے، آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہامیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکی وفات کے متعلق ہم سے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…معجم کبیر، باب العین، من اسمہ عبد اللہ، ج۹، ص۱۶۸، حدیث:۸۸۳۴۔
2…معجم کبیر، باب العین، من اسمہ عبد اللہ، ج۹، ص۱۶۹، حدیث:۸۸۳۶۔