Brailvi Books

فیضانِ فاروقِ اعظم(جلداوّل)
427 - 831
فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ اپنے تمام معاملات میں   ماہر اور تن تنہا مشکل امور کو سرانجام دینے والےتھے۔‘‘(1)
شانِ فاروقِ اعظم بزبان سیِّدُنا عبد اللہ بن مسعود
فاروقِ اعظم کا ذکر ضرور کرو:
حضرت سیِّدُنا طارق بن شہاب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  سے روایت ہےکہ حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے ارشاد فرمایا: ’’اِذَا ذُكِرَ الصَّالِحُونَ فَحَيَّ هَلاً بِعُمَرَیعنی جب صالحین یعنی نیک لوگوں   کا ذکر ہو تو امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کا ذکر ضرور کیا کرو۔ ‘‘(2)
کاش میں   عمر جیسا خادم ہوتا:
حضرت سیِّدُنا منصور رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے روایت ہے کہ حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  فرمایا کرتے تھے: ’’اِذَا ذُكِرَ الصَّالِحُونَ فَحَيَّ هَلاً بِعُمَرَ وَدَدْتُّ اَنِّيْ خَادِمٌ لِمِثْلِ عُمَرَ حَتّٰى اَمُوْتَیعنی جب صالحین یعنی نیک لوگوں   کا ذکر ہو تو امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کا ذکر ضرور کیا کرو اور میری یہ خواہش ہے کہ کاش میں   امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکاخادم بن کر رہوں   یہاں   تک کہ میرا وصال ہوجائے۔‘‘(3)
فاروقِ اعظم کی مختلف صفات:
حضرت سیِّدُنا ذر بن جیش رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی مختلف صفات بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:
٭ … ’’اِذَا ذُكِرَ الصَّالِحُونَ فَحَيَّ هَلاً بِعُمَرَ جب صالحین (نیک لوگوں  ) کا ذکر ہو تو امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کا ذکر ضرور کیا کرو ۔‘‘
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…مصنف ابن ابی شیبہ، کتاب المغازی، ماجاء فی خلافۃ عمر بن الخطاب، ج۸، ص۵۷۴، حدیث:۱۴ ملتقطا۔
2…مصنف ابن ابی شیبہ، کتاب الفضائل، ما ذکر فی فضل عمر بن الخطاب، ج۷، ص۴۷۹، حدیث:۹۔
3…معجم کبیر، باب العین، من اسمہ عبد اللہ، ج۹، ص۱۶۵، حدیث:۸۸۱۸۔