Brailvi Books

فیضانِ فاروقِ اعظم(جلداوّل)
418 - 831
ہاں   کیوں   نہیں   لیکن تم لے لو کیونکہ ایک باراللہ عَزَّ وَجَلَّکے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے بھی مجھے کچھ عطا فرمایا تو میں   نے بھی وہی جواب دیا جو تم نے دیا۔‘‘تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’ مَاجَاءَكَ اللہُ بِهٖ مِنْ رِزْقٍ غَيْرِ مُتَشَوَّفَةٍ اِلَيْهِ نَفْسَكَ وَلَا سَائِلَةٍ فَاقْبَلْهُ فَاسْتَنْفِقْهُ فَاِنِ اسْتَغْنَيْتَ عَنْهُ فَتَصَدَّقْ بِهٖ وَمَا لَمْ يَاْتِكَ فَدَعْهُ یعنی اے عمر ! جو مال تمہیں     اللہ عَزَّ وَجَلَّ بغیر چاہت اور بغیر سوال کے عطا فرمائے وہ ضرور لے لو، اگر خود اپنے لیے ضرورت نہیں   تو لے کر صدقہ کردو اور جو چیز نہ ملے اس کی چاہت نہ رکھو۔‘‘ (1)
عاشقانِ رسول اللہ سے عقیدت ومحبت
رسول اللہ کے محبین ومقربین کو ترجیح:
حضرت سیِّدُنا اسلم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے حضرت سیِّدُنا اسامہ بن زید رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو اپنے بیٹے حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ پر تر جیح اور فضیلت دی۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اس بارے میں   اپنے والد گرامی امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے گفتگو کی اور عرض کیا: ’’نہ تو اسامہ کے والد کا مقام ومرتبہ میرے والد سے زیادہ ہے اور نہ ہی اسامہ رتبے کے اعتبار سے مجھ سے بڑھ کر ہے، اس کے باوجود آپ نے اسامہ کو ایک ہزار دینار سے زائد کیوں   دیے؟‘‘یہ سن کر آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: ’’لِأَنَّ زَيْدًا كَانَ اَحَبَّ اِلٰى رَسُوْلِ اللہِ صَلَّى اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ اَبِيْكَ وَكَانَ اُسَامَةُ اَحَبَّ اِلٰى رَسُوْلِ اللہِ صَلَّى اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْكَیعنی یہ میں   نے اس لیے کیا ہے کہ( حضرت اسامہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکے والد)حضرت زید رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہتیرے والد عمر سے زیادہ رسول اللہ  صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے محبوب تھے اور حضرت اسامہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہتجھ سے زیادہ رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو محبوب تھے۔‘‘(2)
اے امیر! آپ پر سلام ہو:
حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن دینار رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  سے روایت ہے کہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…ریاض النضرۃ ،ج۱،ص۳۳۹۔
2…ترمذی،کتاب المناقب،مناقب  زیدبن حارثہ ،ج۵،ص۴۴۵،حدیث:۳۸۳۹ملتقطا۔