ہے کہ میں ہمیشہ اذان کے بعد دو رکعت پڑھتا ہوں اور دوسرا عمل یہ ہے کہ جس وقت بھی وضو ٹوٹے پھر سے وضو کرلیتا ہوں اور میں نے یوں سمجھ لیا ہے کہ ہر وضو کے بعد دو رکعت پڑھنا میرے لیے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی طرف سے ضروری ہے۔‘‘ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’ انہی دو عملوں کے سبب تمہارا یہ مقام ہے۔‘‘(1)
فاروقِ اعظم کے رفیق جنت:
حضرت سیِّدُناابوذر غفاری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے ،ایک مرتبہ دو عالم کے مالِک و مختار، مکی مَدَنی سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اُمّ المومنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے ارشاد فرمایا:’’اَلَا اُبَشِّرُکِ یعنی اے عائشہ!کیا میں تمہیں خوشخبری نہ دوں ؟‘‘عرض کی:’’کیوں نہیں یارسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! فرمایا:
٭…’’تمہارے والد یعنی ابوبکرجنتی ہیں اور جنت میں ان کے رفیق حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام ہوں گے۔‘‘
٭…’’عمر جنتی ہیں ان کے رفیق حضرت نوح عَلَیْہِ السَّلَام ہوں گے۔‘‘
٭…’’عثمان جنتی ہیں ان کارفیق میں خود ہوں ۔‘‘
٭…’’علی جنتی ہیں ان کے رفیق حضرت یحیٰی بن زکریا عَلَیْہِ السَّلَام ہوں گے۔‘‘
٭… ’’طلحہ جنتی ہیں ان کے رفیق حضرت داود عَلَیْہِ السَّلَام ہوں گے۔‘‘
٭…’’ زبیر جنتی ہیں ان کے رفیق حضرت اسماعیل عَلَیْہِ السَّلَام ہوں گے۔‘‘
٭…’’ سعد بن ابی وقاص جنتی ہیں ان کے رفیق حضرت سلیمان بن داود عَلَیْہِ السَّلَام ہوں گے۔‘‘
٭… ’’سعید بن زید جنتی ہیں ان کے رفیق حضرت موسیٰ بن عمران عَلَیْہِ السَّلَام ہوں گے۔‘‘
٭…’’ عبد الرحمن بن عوف جنتی ہیں ان کے رفیق حضرت سیِّدُنا عیسیٰ بن مریم عَلَیْہِ السَّلَام ہوں گے۔‘‘
٭…’’ابوعبیدہ بن جراح جنتی ہیں ان کے رفیق حضرت سیِّدُنا ادریسعَلَیْہِ السَّلَامہوں گے۔‘‘
پھرفرمایا:’’ اے عائشہ! میں مرسلین کا سردار ہوں اور تمہارے والد اَفْضَلُ الصِّدِّیْقِیْن (یعنی صدیقین میں سب سے افضل) ہیں اور تم اُمّ المومنین(یعنی تمام مومنوں کی ماں ) ہو۔‘‘(2)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ترمذی، کتاب المناقب، باب فی مناقب ابی حفص۔۔۔الخ، ج۵، ص۳۸۵، حدیث:۳۷۰۹۔
2…ریاض النضرۃ ، ج۱،ص۳۵۔