Brailvi Books

فیضانِ فاروقِ اعظم(جلداوّل)
364 - 831
درودشریف اور ذکر عمر سے مجالس کو مزین کرو:
اُمّ المؤمنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے روایت ہے فرماتی ہیں   کہ سُلْطَانُ الْمُتَوَکِّلِیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’زَيِّنُوْا مَجَالِسَكُمْ بِالصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِذِكْرِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِیعنی اپنی مجلسوں   کو مجھ پر درود پاک پڑھ کراور عمر کا ذکر کرکے آراستہ کرو۔‘‘(1)
فاروقِ اعظم’’مُحَدَّث ‘‘ہیں  
فاروقِ اعظم اُمت محمدیہ کے محدث ہیں  :
اُمّ المومنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’پہلی امتوں   میں   مُحَدَّثْ ہوتے تھے میری امت میں   اگر کوئی مُحَدَّث ہے تو عمر ہے۔‘‘(2)
’’مُحَدَّث ‘‘ کسے کہتے ہیں  ؟
علامہ محب طبری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں  : ’’یہاں   مُحَدَّث کا معنی یہ ہے کہ جس پر ربانی الہام ہو، یعنی وہ لوگ جن پر وحی نہیں   آتی مگر   اللہ عَزَّ وَجَلَّ ان کے آئینہ قلب پر اسرار نازل فرماتاہے۔‘‘ (3)
فاروقِ اعظم اُمت میں   کلام کرنے والے ہیں  :
حضرت سیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ دو عالم کے مالِک و مختار، مکی مَدَنی سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے ارشاد فرمایا:’’تم سے پہلی امتوں   میں   کچھ لوگ ہوتے تھے جو نبی نہ ہونے کے باوجود کلام کرتے تھے، میری امت میں   اگر کوئی ہے تو عمر ہے۔‘‘(4) 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…تاریخ ابن عساکر، ج۴۴، ص۳۸۰۔
2…بخاری ،کتاب احادیث الانبیاء،حدیث الغار، ج۲، ص۴۶۶، حدیث:۳۴۶۹۔
3…ریاض النضرۃ ،ج۱، ص۲۸۷۔
4…بخاری، کتاب فضائل اصحاب النبی، باب مناقب۔۔۔الخ، ج۲، ص۵۲۷، حدیث: ۳۶۸۹۔