رسول اللہ کی تصدیق اور فاروقِ اعظم
عمر نے سچ کہا:
امیر المؤمنین خلیفۂ رسول اللہ حضرت سیِّدُنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے فرماتے ہیں کہ ایک دن اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے رسول، بی بی آمنہ کے پھول صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: ’’اے ابوبکر! باہر جاکر لوگوں میں یہ اعلان کردو کہ جس شخص نے اس بات کی گواہی دی کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا رسول ہوں تو اس پر جنت واجب ہوگئی۔‘‘سیِّدُنا صدیق اکبر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ جیسے ہی میں باہر نکلا تو راستے میں میری ملاقات حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے ہوگئی۔انہوں نے مجھ سے استفسار کیا تو میں نے انہیں بتادیا کہ میں اس بات کا اعلان کرنے جارہاہوں ۔یہ سن کر حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے کہا: ’’آپ رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں دوبارہ جائیے اور عرض کیجئے کہ لوگوں کو عمل کرنے دیں کیونکہ مجھے خوف ہے کہ لوگ اس پر تکیہ نہ کربیٹھیں ۔‘‘ سیِّدُنا صدیق اکبر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ میں نے اللہ عَزَّ وَجَلَّکے محبوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں حاضر ہوکر حضرت عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ والی ساری بات عرض کردی تو سیِّدُ الْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’صَدَقَ عُمَرُ یعنی عمر نے سچ کہا۔‘‘ پھر میں رک گیا۔(1)
فاروقِ اعظم اور رسول اللہ کی اطاعت
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی دو عالم کے مالِک و مختار، مکی مَدَنی سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ذات مبارکہ سے حقیقی محبت کا اندازہ اس بات سے بھی لگا یا جاسکتاہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اتباع کا جذبہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی نس نس میں بسا ہوا تھا۔ اور کیوں نہ ہوتا کہ خود رب عَزَّ وَجَلَّ نے بھی اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اتباع کو اپنی محبت کا معیار ارشاد فرمایا۔ چنانچہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے: (قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْكُمُ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…جمع الجوامع، ج۱۰، ص۱۱، حدیث:۲۱۔