(5)… رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے متعلقات سے محبت۔
رسول اللہ کی ذات سے محبت
فاروقِ اعظم کی عشق رسول میں گریہ وزاری:
امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُناعمرفاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے ایک طویل حدیث مروی ہے ، جس کا کچھ مضمون یوں ہے کہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہارشادفرماتے ہیں :’’مالکِ کون ومکان،مکی مدنی سلطان ، رحمتِ عالمیان صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایسی چٹائی پرآرام فرما رہے تھے جس پرکچھ نہ بچھا ہوا تھا،آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے مبارک سر کے نیچے چمڑے کاایک تکیہ تھاجس میں کھجورکی چھال بھری ہوئی تھی ۔آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے مقدس قدموں کی طرف ’’سلم ‘‘درخت کے پتوں کاڈھیرلگا ہوا تھا اورسرِاقدس کے پاس چمڑا لٹک رہا تھا۔میں نے دیکھاکہ اُمت کے غمخوارآقا، دوعالم کے داتا صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پہلوپرچٹا ئی کے نشان ثبت ہو گئے تھے ۔یہ دیکھ کرمیں رونے لگا۔‘‘نورکے پیکر،تمام نبیوں کے سَرْوَر،دو جہاں کے تاجْوَر،سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’اے عمر!کیوں روتے ہو؟‘‘میں نےعرض کی:’’یا رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!قیصروکسرٰی دنیا کی آسائشوں اورنعمتوں میں ہیں جبکہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے رسول ہیں ؟‘‘توآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا :’’اے عمر! کیا تم اس پرراضی نہیں کہ اُن کے لئے دنیاکی عارضی نعمتیں ہوں اور تمہارے لئے آخرت کی ابدی راحتیں ؟‘‘ (1)
رسول اللہ کا ذکر کرتے تو رونے لگ جاتے:
امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے غلام حضرت سیِّدُنا اسلم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ جب دو عالم کے مالِک و مختار، مکی مَدَنی سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ذکر کرتے تو عشق رسول سے بے تاب ہو کر رونے لگتے اور فرماتے: ’’خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تو لوگوں میں سب سے زیادہ رحم دل اور یتیم کے لیے والد کی طرح، بیوہ عورت کے لیے شفیق گھروالےکی طرح اور
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مسلم،کتاب الطلاق،باب فی الایلاء...الخ،ص۷۸۶، حدیث:۳۱۔