Brailvi Books

فیضانِ فاروقِ اعظم(جلداوّل)
328 - 831
فاروقِ اعظم چالیسویں   مسلمان ہیں  :
حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  پر انتالیس افراد اسلام لاچکے تھے حضرت سیِّدُنا عمرفاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکے مسلمان ہونے پر چالیس کی تعداد مکمل ہوگئ تو اللہ عَزَّ وَجَلَّنے سیِّدُنا جبریل امین عَلَیْہِ السَّلَام کو بھیج کر یہ آیت مبارکہ نازل فرمائی: (یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ حَسْبُكَ اللّٰهُ وَ مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ۠) (پ۱۰، الانفال:۶۴)ترجمۂ کنزالایمان:’’اے غیب کی خبریں   بتانے والے نبی اللہ تمہیں   کافی ہے اور یہ جتنے مسلمان تمہارے پیرو ہوئے۔‘‘(1)
اُنتالیس صحابہ کرام کے اسمائے مبارکہ:
امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے قبل اسلام لانے والے انتالیس صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے اسمائے مبارکہ یہ ہیں  : ’’(1) امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا ابو بكرصدیق (2) حضرت سیِّدُنا عثمان غنی (3) حضرت سیِّدُنا علی المرتضی شیر خدا (4) حضرت سیِّدُنا زبيربن عوام(5) حضرت سیِّدُنا طلحہ بن عبید اللہ (6) حضرت سیِّدُنا سعدبن ابی وقاص (7) حضرت سیِّدُنا عبد الرحمن بن عوف (8) حضرت سیِّدُنا سعيدبن زید(9) حضرت سیِّدُنا ابو عبيدہ بن جراح (10) حضرت سیِّدُنا حمزہ بن عبد المطلب (11) حضرت سیِّدُنا عبيدہ بن حارث(12) حضرت سیِّدُنا جعفر بن ابي طالب(13) حضرت سیِّدُنا مصعب بن عمير(14) حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن مسعود(15) حضرت سیِّدُنا عياش بن ابي ربيعہ (16) حضرت سیِّدُنا ابو ذرغفاری (17) حضرت سیِّدُنا ابو سلمہ بن عبد الاسد(18) حضرت سیِّدُنا عثمان بن مظعون(19) حضرت سیِّدُنا زيد بن حارثہ(20) حضرت سیِّدُنا بلال حبشی (21) حضرت سیِّدُنا خباب بن ارت(22) حضرت سیِّدُنا مقداد بن عمرو(23) حضرت سیِّدُنا صهيب(24) حضرت سیِّدُنا عمار بن ياسر(25) حضرت سیِّدُنا عامر بن فهيرہ(26) حضرت سیِّدُنا عمرو بن عبسہ(27) حضرت سیِّدُنا نعيم بن عبد اللہ نحام(28) حضرت سیِّدُناحاطب بن حارث جمحي(29) حضرت سیِّدُنا خالد بن سعيد بن عاص(30) حضرت سیِّدُنا خالد بن بكير (31) حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن جحش(32) حضرت سیِّدُنا ابو احمد عبد بن جحش(33) حضرت سیِّدُنا عامر بن بكير 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…معجم کبیر،احادیث عبداللہ ابن عباس،ج۱۲، ص۴۷، حدیث:۱۲۴۷۰۔