Brailvi Books

فیضانِ فاروقِ اعظم(جلداوّل)
311 - 831
 فرمائی۔اِس واقعے کے بعد لوگوں   کو سیِّدُنا اُویس قرنی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ   کے مقام ومرتبے کا علم ہوا۔(1)
فاروقِ اعظم اُویس قرنی کو ہر سال تلاش کرتے :
بعض روایات میں   یوں   بھی آیا ہے کہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ ارشاد فرماتے ہیں   کہ جب سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھے اُویس قرنی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کے بارے میں   اِرشاد فرمایا تھا تب سے میں   عہد ِرسالت میں   بھی آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کو ڈھونڈتا رہا لیکن وہ نہ ملے۔ پھر خلیفۂ رسول اللہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے عہدِ خلافت میں   بھی اُنہیں   بہت تلاش کیا لیکن وہ نہ ملے۔پھر اپنے ہی عہدِ خلافت میں   جب دیگر علاقوں   کے وفود آئے تو میں   اُن میں   آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کو تلاش کرتا رہا بالآخر ایک وفد میں   آپ مجھے مل گئے۔ میں   نے اُن سے کہا: ’’يَا عَبْدَ اللہِ اَنْتَ اُوَيْسٌ  الْقَرَنِىُّ یعنی اے   اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے بندے! کیا آپ ہی اُویس قرنی ہیں  ؟‘‘ انہوں   نے کہا: ’’جی ہاں  ! میں   ہی اُویس قرنی ہوں  ۔‘‘ میں   نے کہا: ’’فَاِنَّ رَسُوْلَ اللہِ   صَلَّى اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَاُعَلَيْكَ السَّلَامَ یعنی بے شک اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے آپ کو سلام ارشاد فرمایا ہے۔‘‘انہوں   نے عرض کیا: ’’عَلٰى رَسُوْلِ اللہِ السَّلَامُ وَعَلَيْكَ يَا اَمِيْرَ الْمُؤْمِنِيْنَ یعنی رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو بھی میرا سلام ہو اور اے امیر المؤمنین آپ پر بھی سلامتی نازل ہو۔‘‘سیِّدُنافاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ اِرشاد فرماتے ہیں   کہ پھر میں   نے اُنہیں   دعا کی درخواست کی ۔بعد ازاں   ہرسال ہماری ملاقات ہوتی وہ مجھے اپنی خیر خیریت سے آگاہ کرتے اور میں   اُنہیں   اپنے بارے میں   آگاہ کرتا۔(2)
علم وحکمت کے مدنی پھول:
٭…میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنے صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  کے سامنے مدینہ منورہ میں   بیٹھ کر یمن میں   مقیم تابعی بزرگ حضرت سیِّدُنا اُویس قرنی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ   
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…مسلم، کتاب الفضائل، باب من فضائل اویس القرنی، ص۱۳۷۵، حدیث:۲۲۵۔
2…تاریخ ابن عساکر،  ج۹، ص۴۳۱۔