Brailvi Books

فیضانِ فاروقِ اعظم(جلداوّل)
307 - 831
(2)…حضرت سیِّدُنا سلام بن مسکین رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ   سے روایت ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے اِرشاد فرمایا:’’خَلِيْلِىْ مِنْ هٰذِهِ الْاُمَّةِ اُوَيْسُ الْقَرَنِىْ یعنی اِس اُمت میں   میرے خلیل (دوست) اُوَیس قرنی ہیں  ۔‘‘(1)
(3)…حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے اِرشاد فرمایا: ’’سَيَكُوْنُ فِيْ اُمَّتِيْ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ اُوَيْسُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الْقَرَنِيْ وَاِنَّ شَفَاعَتَهُ فِيْ اُمَّتِيْ مِثْلَ رَبِيْعَةَ وَمُضَرَ یعنی میری اُمت میں   ایک شخص ہوگا جس کا نام اُویس بن عبد اللہ قرنی ہوگا، بے شک اُس کی شفاعت میری اُمت کے حق میں   قبیلۂ ربیعہ اور قبیلۂ مضر کے اَفراد سے بھی زیادہ ہوگی۔‘‘(2)
اُوَیس قرنی کے بارے میں   رسول اللہ کی غیبی خبر:
(1)…امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ حضور نبی ٔپاک، صاحب لولاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھ سے ارشاد فرمایا:
٭…’’يَا عُمَرُ! يَكُوْنُ فِيْ اُمَّتِيْ فِيْ آخِرِ النَّاسِ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ اُوَيْسٌ الْقَرَنِيْ یعنی اے عمر! میری امت کے آخری لوگوں   میں   ایک شخص ہوگا جسے اُوَیس قرنی کہا جائے گا۔‘‘
٭…’’فَيُصِيْبُهُ بَلَاءٌ فِيْ جَسَدِه فَيَدْعُوْ اللہَ عَزَّوَجَلَّ فَيَذْهَبُ بِه اِلَّا لُمْعَةٌ فِيْ جَنْبِه اِذَا رَآهَا ذَكَرَ اللہَ یعنی اُس کے جسم میں   ایک بیماری لاحق ہوگی تو وہ   اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں   اُس کے بارے میں   دعا کرے گا تو وہ بیماری دور ہو جائے سوائے اس کے پہلو میں   ایک چھوٹے سے نشان کے کہ وہ جب بھی اُسے دیکھے گا تو ربّ تَعَالٰی کو یاد کرے گا۔‘‘
٭…’’فَاِذَا رَأَيتَهُ فَاَقْرِئهُ مِنِّيْ السَّلَامْ وَاْمُرْهُ اَنْ يَدْعُوَ لَكَ، فَاِنَّهُ كَرِيْمٌ عَلٰى رَبِّه بَارٌّ بِوَالِدَتِه یعنی اے عمر! جب تمہاری اُس سے ملاقات ہوتو اُسے میرا سلام کہنا اور اُسے کہنا کہ وہ تمہارے لیے دعا کرے کیونکہ وہ 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…طبقات کبری،بقیۃ طبقۃ من روی ۔۔۔الخ، ج۶، ص۲۰۵، الرقم:۲۰۷۶۔
2…جمع الجوامع،حرف السین،ج۵،ص۱۵، حدیث:۱۳۰۸۴۔