Brailvi Books

فیضانِ فاروقِ اعظم(جلداوّل)
301 - 831
٭…’’وَالثَّوْبُ الخَلَقُ اور پرانے کپڑے پہننا۔‘‘
٭…یہ سن کر امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عثمان غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے بارگاہِ فاروقی میں   عرض کیا:
٭…’’صَدَقْتَ یَا عُمَرُوَحُبِّبَ اِلَیَّ مِنَ الدُّنْیَا ثَلَاثٌ یعنی اے فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ! آپ نے سچ فرمایا اور مجھے بھی دنیا کی تین چیزیں   محبوب ہیں  ۔‘‘
٭…’’اِشْبَاعُ الْجِیْعَانِ یعنی بھوکے کا پیٹ بھرنا۔‘‘٭…’’وَکِسْوَۃُ الْعُرْیَانِ  اور ننگے کو کپڑے پہنانا۔‘‘٭…’’وَتِلَاوَۃُ الْقُرْآنِ اور قرآن پاک کی تلاوت کرنا۔‘‘
٭…یہ سن کر امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا مولا علی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے بارگاہِ عثمانی میں   عرض کیا:
٭…’’صَدَقْتَ یَا عُثْمَانُ وَحُبِّبَ اِلَیَّ مِنَ الدُّنْیَا ثَلَاثٌ یعنی اے عثمان غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ !آپ نے سچ فرمایا اور مجھے بھی دنیا کی تین چیزیں   محبوب ہیں  ۔‘‘
٭…’’اَلْخِدْمَۃُ لِلضَّیْفِ یعنی مہمان کی خدمت کرنا۔‘‘٭…’’وَالصَّوْمُ فِی الصَّیْفِاورگرمیوں   میں   روزے رکھنا۔‘‘٭…’’وَالضَّرْبُ بِالسَّیْفِ اور تلوار کے ساتھ جہاد کرنا۔‘‘
٭…بارگاہِ رسالت کے اِس علمی وروحانی مدنی مکالمے کو سن کر سیِّدُنا جبریل امین عَلَیْہِ السَّلَام حاضر ہوئے اور عرض کرنے لگے:’’اَرْسَلَنِیَ اللہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی لِمَا سَمِعَ مَقَالَتَکُمْ وَاَمَرَکَ اَنْ تَسْاَلَنِیْ عَمَّا اَحَبُّ اِنْ کُنْتُ مِنَ الدُّنْیَا یعنی یَارَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! اللہ تبارک وتعالٰی نے آپ حضرات کا یہ مدنی مکالمہ سن کر آپ کے پاس بھیجا ہے تاکہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مجھ سے بھی یہ استفسار فرمائیں   کہ اگر میں   دنیا والوں   میں   سے ہوتا تو مجھے کون سی چیزیں   محبوب ہوتیں  ۔‘‘ دو عالم کے مالِک و مختار، مکی مَدَنی سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے اِستفسار فرمایا: ’’مَا تُحِبُّ اِنْ کُنْتَ مِنْ اَھْلِ الدُّنْیَا یعنی اے جبریل! اگر تم دنیا والوں   میں   سے ہوتے تو تمہیں   کون سی چیزیں   محبوب ہوتیں  ۔‘‘عرض کی:
٭…’’اِرْشَادُ الضَّالِّیْنَ یعنی راہ بھولنے والوں   کو راہ دکھانا۔‘‘٭…’’وَمُوَانَسَۃُ الْغُرَبَاءِ الْقَانِتِیْنَ اور فرمانبرداراجنبیوں   سے ہمدردی کرنا۔‘‘ ٭…’’وَمُعَاوَنَۃُ اَھْلِ الْعَیَالِ الْمُعْسِرِیْنَ اور تنگ دستوں   کی