Brailvi Books

فیضانِ فاروقِ اعظم(جلداوّل)
291 - 831
سے کوئی بھی محروم نہ رہا، جو بھی آیا جھولیاں   بھر بھر کے لے گیا، تو یہ کیسے ہوتا کہ جن کو خود رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اپنے رب عَزَّ وَجَلَّ سے مانگا ہو اور وہ محروم رہ جائیں  ؟ یہی وجہ ہے کہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو بارگاہِ رسالت سے بے شمار ایسے فضائل عطا ہوئے جس میں   آپ منفرد ہیں   یعنی وہ فضائل خاص آپ ہی کو عطا ہوئے کوئی دوسرا اُن میں   شریک نہ تھا۔ اِن تمام فضائل کی تفصیل کتب احادیث میں   موجود ہے، یہاں   آپ کے فقط اُنیس ۱۹فضائل کا اِجمالی خاکہ پیش خدمت ہے:
(1)…’’رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے آپ کے جنتی محل کا ذکر فرمایا۔‘‘(1)
(2)…’’رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے آپ کی غیرت کا ذکرفرمایا۔‘‘(2)
(3)…’’رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو خود علم عطا فرمایا۔‘‘(3)
(4)…’’رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے آپ کے دورِ خلافت کی قوت کو بیان فرمایا۔‘‘(4)
(5)…’’شیطان آپ کو دیکھ کر اپنا راستہ ہی تبدیل کرلیتا ہے۔‘‘(5)
(6)…’’رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے آپ کو اس امت کا مُحَدَّث فرمایا۔‘‘(6)
(7)…’’آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نبی نہ ہونے کے باوجود انبیاء کی طرح کلام کرنے والے ہیں  ۔‘‘(7)
(8)…’’رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی دین میں   پختگی کو بیان فرمایا۔‘‘ (8)
(9)…’’بارگاہِ الٰہی وبارگاہِ رسالت سے آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو کئی موافقات حاصل ہوئیں  ۔‘‘(9)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…بخاری، کتاب بدء الخلق، باب ما جاء فی۔۔۔الخ، ج۲، ص۳۹۰، حدیث: ۳۲۴۲۔
2…بخاری، کتاب بدء الخلق، باب ما جاء فی۔۔۔الخ، ج۲، ص۳۹۰، حدیث: ۳۲۴۲۔
3…بخاری، کتاب فضائل اصحاب النبی، باب مناقب عمر۔۔۔الخ، ج۲، ص۵۲۵، حدیث: ۳۶۸۱۔
4…بخاری، کتاب فضائل اصحاب النبی، باب مناقب عمر۔۔۔الخ، ج۲، ص۵۲۵، حدیث: ۳۶۸۲۔
5…بخاری، کتاب فضائل اصحاب النبی، باب مناقب عمر۔۔۔الخ، ج۲، ص۵۲۵، حدیث: ۳۶۸۳۔
6…بخاری، کتاب فضائل اصحاب النبی، باب مناقب عمر۔۔۔الخ، ج۲، ص۵۲۷، حدیث: ۳۶۸۹۔
7…بخاری، کتاب فضائل اصحاب النبی، باب مناقب عمر۔۔۔الخ، ج۲، ص۵۲۸، حدیث: ۳۶۸۹۔
8…بخاری، کتاب فضائل اصحاب النبی، باب مناقب عمر۔۔۔الخ، ج۲، ص۵۲۸، حدیث: ۳۶۹۱۔
9…موافقات کی تفصیل کے لیے اسی کتاب کا موضوع ’’موافقات فاروقِ اعظم‘‘صفحہ ۶۷۴کا مطالعہ کیجئے۔