کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی عظمت وشان، شرابی مؤذن کیسے بنا۔۔۔؟
٭…تیرہواں باب، شانِ فاروقِ اعظم میں نازل کردہ آیات:
سیِّدُنا فاروق اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی شان مبارکہ میں نازل ہونے والی ۲۰ آیات مبارکہ کی تفصیل، وہ آیات جو مطلقاً آپ کی فضیلت میں وارد ہوئیں ، وہ آیات جو شیخین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا دونوں کے حق میں نازل ہوئیں ، وہ آیات جو سیِّدُنا فاروق اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکے ساتھ ساتھ دیگر صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے حق میں بھی نازل ہوئیں ۔
٭…چودہواں باب، موافقاتِ فاروقِ اعظم:
کتاب اللہ اور سیِّدُنا فاروق اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی موافقت، آپ کی موافقت میں قرآن پاک کی اکیس آیات کا تفصیلی بیان، رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی طرف سے آپ کی موافقت، سیِّدُنا فاروق اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکا رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی ذات مبارکہ سے مدد طلب کرنے کا عقیدہ، صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی طرف سے آپ کی موافقت، آپ کی دیگر موافقات کا بیان۔
٭…پندرہواں باب، خصوصیاتِ فاروقِ اعظم:
خاصہ کی تعریف، سیِّدُنا فاروق اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی ۲۳ خصوصیات، قبول اسلام ، ہجرت، حق وصداقت، نزولِ آیات کے اعتبار سے خصوصیات، آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے سورۂ بقرہ کی تفسیر کتنے عرصے میں پڑھی۔۔۔؟
٭…سولہواں باب، اَوّلیاتِ فاروقِ اعظم:
سیِّدُنا فاروق اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی ۶۴اوّلیات کا بیان، ذاتی اوّلیات، مذہبی اوّلیات، فلاحی اوّلیات، ادارتی اوّلیات، معاشی اوّلیات، جنگی اوّلیات اور اُخروی اولیات۔
٭…سترہواں باب، وصالِ فاروقِ اعظم:
سیِّدُنا فاروق اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی شہادت کی دعا، آپ کی شہادت پر لوگوں کی اطلاع، اپنی شہادت کی خبر خود