(10) گناہوں کی معافی کی دعا:
حضرت سیِّدُنا رکین رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ یوں دعا مانگا کرتے تھے:
٭…’’اَللّٰہُمَّ اَسْتَغْفِرُك لِذَنْبِیْ اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! میں تجھ سے اپنے گناہوں کی معافی چاہتاہوں ۔‘‘
٭…’’ وَاَسْتَھْدِیْکَ لِمَرَاشِدِ اَمْرِیْتجھ سے اپنے معاملات میں ہدایت طلب کرتاہوں ۔‘‘
٭… ’’وَاَتُوبُ اِلَیْکَ فَتُبْ عَلَیَّ انَّك اَنْتَ رَبِّی اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتاہوں ، تو میری توبہ کو قبول فرما،بے شک تو ہی تو میرا رب ہے۔‘‘
٭…’’اَللّٰھُمَّ فَاجْعَلْ رَغْبَتِیْ اِلَیْکَ وَاجْعَلْ غِنَاِئیْ فِیْ صَدْرِیْاے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! مجھے تجھ سے لو لگانے کی توفیق عطا فرما، مجھے غنائے قلبی عطا فرما۔‘‘
٭… ’’وَبَارِكْ لِیْ فِیْمَا رَزَقْتَنِیْ وَتَقَبَّلْ مِنِّیْ اِنَّكَ اَنْتَ رِبِّیاور جو تونے مجھے رزق دیا ہے اس میں برکت عطا فرمااور میری دعا قبول فرما کیونکہ تو ہی تو میرا رب ہے۔‘‘(1)
(11)عافیت ودرگزرکی دعا:
حضرت سیِّدُنا ابو العالیہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ میں نے امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکو یوں دعا کرتے سنا:’’اَللّٰہُمَّ عَافِنَا وَاعْفُ عَنَّا یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! ہمیں عافیت عطا فرما اور ہم سے درگزر فرما۔‘‘(2)
(12)غفلت سے پناہ کی دعا:
حضرت سیِّدُنا سلیم بن حنظلہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے روایت ہے کہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ یوں دعا مانگا کرتے تھے:’’اَللّٰہُمَّ انِّیْ اَعُوذُ بِكَ اَنْ تَاْخُذَنِیْ عَلٰی غِرَّۃٍ اَوْ تَذَرَنِیْ فِیْ غَفْلَۃٍ اَوْ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مصنف ابن ابی شیبہ، کتاب الدعاء، ما یقال فی دبر الصلوات، ج۷، ص۳۹، حدیث:۱۷۔
2…مصنف ابن ابی شیبہ، کتاب الدعاء، باب ما ذکر عن ابی بکر وعمر، ج۷، ص۸۱، حدیث:۶۔