٭… اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ غَلِیْظٌ فَلَیِّنِیْ یا اللہ عَزَّ وَجَلَّ! میں سخت طبیعت کا مالک ہوں ، مجھے نرم فرمادے۔
٭… اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ ضَعِیْفٌ فَقَوِّنِیْ یا اللہ عَزَّ وَجَلَّ! میں کمزور ہوں مجھے طاقت عطا فرما۔
٭… اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ بَخِیْلٌ فَسَخِّنِیْ یا اللہ عَزَّ وَجَلَّ! میں کم خرچ کرنے والا ہوں مجھے سخی بنادے۔‘‘(1)
(2)مدینہ منورہ میں شہادت کی دعا:
حضرت سیِّدُنا زید بن اسلم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ اپنے والد گرامی حضرت سیِّدُنا اسلم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت کرتے ہیں کہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ مدینہ منورہ میں وفات کی یوں دعا کیا کرتے تھے: ’’اللّٰھُمَّ ارْزُقْنَاشَھَادَۃً فِیْ سَبِیْلِكَ وَاجْعَلْ مَوْتِیْ فِیْ بَلَدِ رَسُولِكَ صَلَّی اللّٰهہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! مجھے اپنی راہ میں شہادت اور اپنے محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے شہر میں موت عطا فرما۔‘‘(2)
(3)نیک لوگوں کے ساتھ وفات کی دعا:
حضرت سیِّدُنا عمرو بن میمون ازدی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی سے مروی ہے کہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ جب دعا مانگا کرتے تو یوں ارشاد فرماتے:’’اَللّٰہُمَّ تَوَفَّنِیْ مَعَ الْاَبْرَارِوَلَاتُخَلِّفْنِیْ فِیْ الْاَشْرَارِ وَقِنِیْ عَذَابَ النَّارِ وَاَلْحِقْنِیْ بِالْاَخْيیَارِاے اللہ عَزَّ وَجَلَّ!مجھے نیک لوگوں کے ساتھ وفات دے، مجھے شریر لوگوں میں باقی نہ رکھ، مجھے جہنم سے بچا کر نیک لوگوں کے ساتھ ملادے۔‘‘(3)
(4) لباس پہننے کی دعا:
حضرت سیِّدُنا ابوامامہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ امیر المومنین حضرت سیِّدُنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اپنی نئی قمیص زیب تن فرمائی ۔میرا گمان ہے کہ انہوں نے قمیص گلے میں ڈالنے سے پہلے یہ دعا پڑھی :’’اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ مَا اُوَارِیْ بِہِ عَوْرَتِیْ وَاَتَجَمَّلُ بِہِ فِیْ حَیَاتِیْ یعنی تما م تعریفیں اس اللہ عَزَّ وَجَلَّکے لیے ہیں کہ جس
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…طبقات کبری، ذکر استخلاف عمر، ج۳، ص۲۰۸۔مصنف ابن ابی شیبہ، کتاب الدعاء، ما ذکر عن ۔۔۔الخ، ج۷، ص۸۱، حدیث:۲۔
2…بخاری، کتاب فضائل المدینۃ، باب کراھیۃ النبی۔۔۔الخ، ج۱، ص۶۲۲، حدیث:۱۸۹۰۔
3…الادب المفرد، باب:۲۷۹، ص۱۶۴، حدیث:۶۲۹۔