Brailvi Books

فیضانِ فاروقِ اعظم(جلداوّل)
280 - 831
گا نہ کہ ان کی طرف ۔‘‘٭’’اور صرف چلتے چلتے دن کو مت ختم کردو چونکہ دن میں   تم جو عمل بھی کرو گے وہ تمہارے اوپر محفوظ رہے گا۔‘‘٭’’اور جب تم سے برائی سرزد ہو جائے تو اس کے بعد اچھائی بھی کرو۔‘‘٭’’کیونکہ میرے نزدیک پرانے گناہ کو مٹانے کے لیے جو نیکی کی جائے اس سے بڑھ کر کوئی ایسی چیز نہیں   ہے جس کی شدید طلب کی جائے یا اس کے حصول میں   جلدی کی جائے۔‘‘(1)
اپنے نفسوں   کا محاسبہ کرو:
ایک بار امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے بطور نصیحت ارشاد فرمایا: ٭ ’’حَاسِبُوْا اَنْفُسَكُمْ قَبْلَ اَنْ تُحَاسَبُوْافَاِنَّهُ اَهْوَنُ لِحِسَابِكُمْیعنی تم اپنا محاسبہ کرو قبل اس سے کہ تمہارا حساب لیا جائے کیونکہ یہ تمہارے حساب لیے جانے سے زیادہ آسان ہے۔‘‘٭’’وَزِّنُوْا اَنْفُسَكُمْ قَبْلَ اَنْ تُوَزَّنُوْااور اپنے اعمال کا محاسبہ کرتے رہو قبل اس سے کہ تمہارے اعمال کا محاسبہ کیا جائے۔‘‘٭’’وَتَزَيَّنُوْا لِلْعَرْضِ الْاَكْبَرِ يَوْمَ تُعْرَضُوْنَ لَا تَخْفٰى مِنْكُمْ خَافِيَةٌاور قیامت کے اس دن کے لیے تیار رہو جس دن تم  اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں   پیش کیے جاؤ گے اور تم میں   سے کوئی بھی اس پر مخفی نہیں   ہوگا۔‘‘(2)
اپنا معاملہ ظاہر رکھو:
امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے بطور نصیحت ارشاد فرمایا:’’مَنْ اَرَادَ الْحَقَّ فَلْيَنْزِلْ بِالْبَرَازِ يَعْنِيْ يُظْهِرْ اَمْرَهُیعنی جو شخص حق کا ارادہ رکھتا ہو وہ اپنا معاملہ ظاہر رکھے۔‘‘(3)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
فاروقِ اعظم سے منقول دعائیں  
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللہ رَبُّ الْعِزَّتْ سے مناجات کرنے، اس کا قرب حاصل کرنے، اس کے فضل
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…المجالسۃ وجواھر العلم، الجزء الثالث عشر، ج۲، ص۲۲۴، حدیث:۱۸۹۵۔
2…مصنف ابن ابی شیبہ، کتاب الزھد، کلام عمر بن الخطاب، ج۸، ص۱۴۹، حدیث: ۱۸۔
	 الزھد للامام احمد، زھد عمر بن الخطاب، ص۱۴۸، الرقم:۶۳۳۔
3…مصنف ابن ابی شیبہ، کتاب الزھد، کلام عمر بن الخطاب، ج۸، ص۱۵۱، حدیث:۲۶۔