غافل کردے اور وہ گناہوں میں مصروف ہوجائے، یقینا اس کا نتیجہ حسرت وندامت ہے۔‘‘٭’’جو تمہیں وعظ ونصیحت کی جائے اس سے نصیحت حاصل کرو تاکہ تم ان کاموں سے رک جاؤ جن سے تمہیں منع کیا گیا ہے۔‘‘(1)
سیِّدُنا امیر معاویہ کو نصیحت آموز مکتوب:
امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے حضرت سیِّدُنا امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی طرف ایک مکتوب لکھا جس میں ارشاد فرمایا: ’’حق کے ساتھ لازم رہو، حق تمہارے لیے اہل حق کی منازل واضح کرے گا، حق کے ساتھ ہی فیصلہ کرو۔‘‘(2)
حصولِ دنیا سے متعلق فاروقی مکتوب:
حضرت سیِّدُنا شقیق رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے روایت ہے کہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے کسی کو ایک مکتوب لکھا جس کا مضمون کچھ یوں تھا:
٭…’’اِنَّ الدُّنْيَا خَضِرَةٌ حُلْوَةٌ یعنی بے شک دنیا سرسبز اور میٹھی ہے ۔‘‘
٭…’’ فَمَنْ اَخَذَهَا بِحَقِّهَا كَانَ قَمِنًا اَنْ يُبَارَكَ لَهُ فِيهِ یعنی جس نے اسے صحیح طریقے سے حاصل کیا تو وہ اس بات کا حق دار ہے کہ اسے اس دنیا میں برکت دی جائے۔‘‘
٭…’’ وَمَنْ اَخَذَهَا بِغَيْرِ ذَلِكَ كَانَ كَالآكِلِ الَّذِي لاَ يَشْبَعُ یعنی جس نے اسے صحیح طریقے سے حاصل نہ کیا تو وہ اس پیٹو شخص کی طرح ہے جو کبھی سیر نہیں ہوتا۔‘‘(3)
سیِّدُنا ابو موسیٰ اَشعری کو نصیحت آموز مکتوب:
امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے حضرت سیِّدُنا ابو موسیٰ اشعری رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو ایک مکتوب لکھا جس میں ارشاد فرمایا:
٭’’ کام کرتے رہنے میں قوت ہے اس لیے آج کا کام کل پر مت ڈالو کیونکہ جب تم ایسا کرو گے تو مختلف کام تم پر
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…شعب الایمان للبیھقی، فصل فیما بلغنا عن الصحابۃ۔۔۔الخ، باب فی الزھد وقصر الامل، ج۷، ص۳۶۶، حدیث:۱۰۶۰۱۔
2…سیر اعلام النبلاء،الطبقۃ الثانیۃ عشرۃ،احمد بن حنبل،ج۹،ص۴۷۰، الرقم: ۱۸۷۶۔
3…مصنف ابن ابی شیبہ، کتاب الزھد، کلام عمر بن الخطاب، ج۸، ص۱۴۷، حدیث:۴۔