Brailvi Books

فیضانِ فاروقِ اعظم(جلداوّل)
271 - 831
نے ملک شام میں   جابیہ کے مقام پر خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:
٭’’قرآن مجید اس طرح سیکھوکہ تمہیں   اس کی معرفت حاصل ہوجائے۔‘‘٭’’اور قرآن پر اس طرح عمل کرو کہ تم اہلِ قرآن کہلانے لگو۔‘‘٭’’کیونکہ  اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی نافرمانی اہل حق کی قدرومنزلت تک نہیں   پہنچاتی۔‘‘٭’’جان لو سچی بات اور بڑی نصیحت موت کے قریب نہیں   کرتی، اور نہ ہی اللہ عَزَّ وَجَلَّکے رزق سے دور کرتی ہے۔‘‘٭’’اور جان لو بندے اور اس کے رزق کے درمیان ایک پردہ ہے، اگر بندہ صبر کرتاہے تو اسے رزق عطا کیا جاتاہے۔‘‘٭’’اور اگر وہ جلد بازی کرتاہے تو اس حجاب کو توڑ ڈالتا ہے اور اپنے مقررہ رزق سے زیادہ نہیں   حاصل کر پاتا۔‘‘٭’’اور گھوڑوں   کو پالو ، نیزہ بازی سیکھو، خچر استعمال کرو، جوتے پہنو، مسواک کرو اور اپنے دادا معد بن عدی کی عادت اپناؤ۔‘‘٭’’اور عجمیوں   کے اخلاق وعادات سے پرہیز کرو، ظالم وجابر حکمرانوں   کی مجاوری سے بچواور اپنے سینوں   پر صلیب اٹھائے جانےسے بچو۔‘‘٭’’اور ایسے دستر خوان پر بیٹھنے سے بچوجس پر شراب نوشی کی جائے گی۔‘‘٭’’اورحمام میں   بغیر تہبند کے داخل ہونے سے بچو اور اپنی عورتوں   کو حماموں   میں   مت جانے دو کیونکہ یہ حلال نہیں   ۔‘‘٭’’عجمیوں   کے شہروں   میں   جانے کے بعد ایساکاروبار کرنے سے بچو جو تمہیں   اپنے شہروں   میں   آنے سے روک دے، کیونکہ عنقریب تمہیں   اپنے شہروں   میں   لوٹنا پڑے گا۔‘‘٭’’اور یہ بھی جان لو کہ  اللہ عَزَّ وَجَلَّتین آدمیوں   کو پاک وصاف نہیں   فرمائے گا، نہ ہی ان کی طرف نظر رحمت فرمائے گا اور نہ ہی انہیں   قیامت کے دن اپنا قرب عطا فرمائے گا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔‘‘ ٭’’وہ شخص جو اپنے دنیاوی فائدے کے لیے حاکم سے سودا کرے وہ چیز اس نے پالی تو اس کی حفاظت کرے گا اور بد عہدی کرے گا۔‘‘٭’’دوسرا وہ شخص جو عصر کے بعد کوئی چیز بیچنے کے لیے اس طرح نکلے  کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّکی جھوٹی قسمیں   اٹھائے اس بات پرکہ اسے فلاں   چیز اتنے اتنے کی ملی ہے اور پھر اس کی جھوٹی قسموں   کی وجہ سے وہ چیز فروخت جائے۔‘‘٭’’اور مومن کو گالی دینا فسق ہے، مومن کے قتل کو حلال جاننا کفر ہے اور تمہارے لیے حلال نہیں   کہ تم اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ قطع تعلقی کرو۔ ‘‘٭’’جو شخص جادوگر یا کاہن یا نجومی کے پاس آیا اور اس کی باتوں   کی تصدیق کی تو یقینا ًاس نے حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  پر جو کچھ نازل کیاگیا اس کا انکار کردیا۔‘‘(1)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…اتحاف الخیرۃ المھرۃ،کتاب المواعظ،باب جامع فی المواعظ،ج۹،ص۵۳۹،حدیث:۹۵۰۶۔