Brailvi Books

فیضانِ فاروقِ اعظم(جلداوّل)
263 - 831
سات مدنی پھولوں   کا فاروقی گلدستہ
حضرت سیِّدُنا علامہ ابن حجر عسقلانی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں   کہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے علم وحکمت کے مدنی پھول دیتےہوئے ارشاد فرمایا:
٭…’’فضول گوئی سے بچنے والے کو حکمت ودانائی عطا کی جاتی ہے۔‘‘٭…’’بلا ضرورت ادھر ادھر دیکھنے سے بچنے والے کو خشوع قلب (قلبی سکون) عطا کیا جاتاہے۔‘‘٭…’’فضول طعام (یعنی ڈٹ کر کھانا یا بغیر کسی بھوک کے صرف لذت کے لیے طرح طرح کی چیزیں   کھانا) چھوڑنے والے کو عبادت میں   لذت دی جاتی ہے۔‘‘٭…’’فضول ہنسنے سےبچنے والے کو رعب ودبدبہ عنایت ہوتاہے۔‘‘٭…’’مذاق مسخری سے بچنے والے کو نور ایمان نصیب ہوتاہے۔‘‘٭…’’دنیا کی محبت سےبچنے والے کو آخرت کی محبت دی جاتی ہے۔‘‘٭…’’دوسروں   کے عیب ڈھونڈنے سے بچنے والے کو اپنے عیبوں   کی اصلاح کی توفیق ملتی ہے۔‘‘(1)
مومن کی عزت تقویٰ ہے:
حضرت سیِّدُنا یحییٰ بن سعید رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  سے روایت ہے کہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا:
٭’’عزت مؤمن کا تقویٰ ہے۔‘‘٭’’دین اس کا حسب ہے۔‘‘٭’’مروت اس کا خلق ہے۔‘‘٭’’بہادری اور بزدلی دو ایسی خصلتیں   ہیں    اللہ عَزَّ وَجَلَّجہاں   چاہے انہیں   رکھ دیتاہے۔‘‘٭’’بزدل تو ایسا ہوتاہے کہ مشکل وقت میں   اپنے والدین کو بھی چھوڑ کر بھاگ جاتا ہے۔٭’’بہادر تو ایسے شخص سے بھی لڑتا ہے جو اسے اس کی سواری تک بھی نہیں   پہنچنے دے گا۔‘‘٭’’جنگ کرنا بھی مختلف محاذوں   میں   سے ایک محاذ ہے۔‘‘٭’’شہید وہ ہے جو اپنی جان اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے سپرد کر دے۔‘‘(2)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…المنبھات، ص۸۹ ۔
2…مؤطا امام مالک، کتاب الجھاد، ما تکون فیہ الشھادۃ، ج۲، ص۲۱، حدیث:۱۰۲۹۔