سے علماء ہی ڈرنے والے ہیں ۔‘‘(1)
توبہ کرنے والوں کی صحبت میں بیٹھو:
حضرت سیِّدُنا عون بن عبد اللہ بن عتبہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے مروی ہے کہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا: ’’جَالِسُوا التَّوَّابِينَ فَاِنَّهُمْ اَرَقُّ شَيْءٍ اَفْئِدَةًیعنی توبہ کرنے والوں کی صحبت میں بیٹھو وہ سب سے زیادہ نرم دل ہوتے ہیں ۔‘‘(2)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! واقعی اچھوں کی صحبت بندے کو اچھا بنادیتی ہے اور بروں کی صحبت برا، مشہور مقولہ ہے:’’صُحْبَتِ صَالِح تُرَا صَالِحْ کُنَد، صُحْبَتِ طَالِحْ تُرَا طَالِحْ کُنَد‘‘ یعنی اچھوں کی صحبت تجھے اچھا بنادے گی اور بروں کی صحبت برا۔ اگر نیک پرہیزگار اور توبہ کرنے والے لوگوں کی صحبت اختیار کی جائے تو انسان پرہیزگاری اور توبہ کی طرف مائل ہو جاتاہے۔جبکہ گناہوں میں ملوث رہنے والوں کے ساتھ رہنے سے مَعَاذَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ گناہوں میں پڑجانے کا اندیشہ ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعو تِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماعات میں بے شمار نیک لوگ شرکت کرتے ہیں ، آپ بھی اپنے اپنے شہروں میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنتو ں بھرےاِجتماع میں پابندیٔ وقت کے ساتھ شرکت فرما کر خوب خوب سنتوں کی بہاریں لُوٹئے۔ دعوتِ اسلامی کے سنتوں کی تربیت کے لیے بے شمار مدنی قافلے شہر بہ شہر،گاؤں بہ گاؤں سفر کرتے رہتے ہیں ،آپ بھی سنتوں بھرا سفر اختیار فرما کراپنی آخرت کے لئے نیکیوں کا ذخیرہ اکٹھا کریں ۔اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ آپ اپنی زندگی میں حیرت انگیز طور پر مدنی انقلاب برپا ہوتا دیکھیں گے۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں
اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو!
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…المتفق و المفترق،ابراھیم بن موسی،ج۱،ص۳۰۴،الرقم:۱۴۱۔
2…مصنف ابن ابی شیبہ، کتاب الزھد، کلام عمر بن الخطاب، ج۸، ص۱۵۰، حدیث:۲۴۔