سترہ مدنی پھولوں کا فاروقی گلدستہ
حضرت سیِّدُنا سعید بن مسیب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سےرو ایت ہے کہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے لوگوں کے لیے علم وحکمت کے (درج ذیل)سترہ مدنی پھول ارشاد فرمائے:
٭…’’جس نے تمہاری ذات کے معاملے میں اللہ عَزَّ وَجَلَّکی نافرمانی کی ( تمہارے حقوق کو پامال کیا) اسے سزا دینے سے بہتر یہ ہے کہ تم اس کے معاملے میں اللہ عَزَّ وَجَلَّکی اطاعت کرو (یعنی اسے معاف کردو)۔‘‘٭…’’اپنے بھائی کے معاملات میں حتی المقدور حسن ظن سے ہی کام لو البتہ اگر وہ کام ہی ایسا کرے کہ اس میں حسن ظن قائم نہ ہوسکے تو اور بات ہے۔‘‘٭…’’اگر تم کسی مسلمان سے کوئی بری بات صادر ہوتی دیکھو اور تم اسے اچھائی پر محمول کرنے پر قادر ہوتو اسے اچھائی ہی پر محمول کرو۔‘‘٭…’’جو شخص اپنے آپ کو مقام تہمت پر پیش کرے اور پھر اس پر تہمت لگے تو وہ تہمت لگانے والوں کو ملامت نہ کرے۔‘‘٭…’’جو اپنے راز کو چھپائے تو بھلائی اس کے ہاتھ میں ہی رہے گی۔‘‘٭… ’’اپنے سچے بھائیوں کے ساتھ رہنے کا التزام کرو کیونکہ اچھے حالات میں وہ تمہارے لیے باعث فخر اور برے حالات میں تمہارے معاون ہوں گے۔‘‘٭…’’سچائی کا دامن کبھی نہ چھوڑو اگرچہ اس کے بدلے تمہاری جان ہی چلی جائے۔‘‘٭…’’فضول کاموں میں نہ پڑو۔‘‘٭…’’جو چیز ہے ہی نہیں اس کے بارے میں سوال نہ کرو کیونکہ جو چیز نہ ہو اس کے بارے میں سوچنا فضول ہے۔‘‘٭…’’اپنی ضرورت کے لیے ایسے شخص کی مدد مت لو جو تمہاری کامیابی کا خواہاں نہ ہو۔‘‘٭…’’جھوٹی قسم کھانے کو ہلکا مت سمجھو کیونکہ اس کے سبب اللہ عَزَّ وَجَلَّتمہیں ہلاک فرمادے گا۔‘‘٭…’’بدکار لوگوں کی صحبت نہ اختیار کرو ورنہ ان کی بدکاری کا اثر تم پر بھی ہو جائے گا۔‘‘٭…’’اپنے دشمنوں سے ہمیشہ بچ کے رہو اور ہاں امانت دار دوستوں کے علاوہ اپنے دیگر دوستوں سے احتیاط کرو۔‘‘٭…’’امانت دار وہی ہے جو اللہ عَزَّوَجَلَّسے ڈرنے والا ہے۔‘‘٭…’’قبرستان جاؤ تو خشوع اختیار کرو اور رب عَزَّ وَجَلَّکی اطاعت کرو تو عاجزی اختیار کرو۔‘‘٭…’’آزمائش کے وقت اللہ عَزَّ وَجَلَّسے پناہ مانگو۔‘‘٭…’’اپنے معاملے میں ان لوگوں سے مشورہ کرو جو اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ڈرنے والے ہوں ۔(یعنی علماء سے مشورہ کرو) کیونکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّارشاد فرماتاہےکہ اس کے بندوں میں