Brailvi Books

فیضانِ فاروقِ اعظم(جلداوّل)
260 - 831
فاروقِ اعظم کی زندگی کی بہترین چیز:
 	امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا:’’وَجَدْنَا خَيْرَ عَيْشِنَا بِالصَّبْرِ یعنی ہم نے اپنی بہترین زندگی صبر کے ساتھ پائی ہے۔‘‘(1)
چار4 مدنی پھولوں   پر مشتمل فاروقی گلدستہ
امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا:
٭…’’كُوْنُوْا اَوْعِيَةَ الْكِتَابِ وَيَنَابِيْعَ الْعِلْمِ یعنی قرآن کے حافظ اور علم کے چشمے بن جاؤ ۔‘‘
٭…’’وَعُدُّوْا اَنْفُسَكُمْ مِنَ الْمَوْتٰىاپنے آپ کو مُردوں   میں   شمار کرو ۔‘‘
٭…’’ وَاسْاَلُوْا اللہَ رِزْقَ يَوْمٍ بِيَوْمٍ اور اللہ عَزَّ وَجَلَّسے ہر دن نیا رزق مانگو ۔‘‘
٭…’’وَلَا يَضُرُّكُمْ اَنْ يَكْثُرَ لَكُمْاوراگر(وہ رزق رب تعالی کی طرف سے) تمہیں   زیادہ مل جائے تو تمہیں   نقصان نہیں   دے گا۔‘‘ (2)
اگر میں   اللہ کی راہ میں   قید نہ کیا جاؤں  ۔۔۔؟
حضرت سیِّدُنا یحییٰ بن جعدہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  سے روایت ہے کہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا: 
٭…’’لَوْلاَ اَنْ اَسِيْرَ فِي سَبِيلِ اللہِ یعنی اگر میں    اللہ عَزَّ وَجَلَّکی راہ میں   قید نہ کیا جاؤں  ۔‘‘
٭…’’اَوْ اَضَعَ جَبِيْنِيْ لِلَّهِ فِي التُّرَابِ یااللہ عَزَّ وَجَلَّکی رضا کے لیے میں   اپنی پیشانی کو مٹی میں   نہ رکھ سکوں  ۔‘‘
٭… ’’اَوْ اُجَالِسَ قَوْمًا يَلْتَقِطُونَ طَيِّبَ الْكَلاَمُ كَمَا يُلْتَقَطُ التَّمْرُ یا میں   ایسی قوم کی صحبت اختیار کروں   جو اچھی باتوں   کو ایسے لیں   جیسے کھجور کولیا جاتاہے۔‘‘
٭…’’لاَحْبَبْت اَنْ اَكُونَ قَدْ لَحِقْتُ بِاللّٰہِ تو میں   اس بات کو پسند کروں   گا کہ میں    اللہ عَزَّ وَجَلَّسے جا ملوں  ۔‘‘(3)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…بخاری، کتاب الرقاق، باب الصبر عن محام اللہ، ج۴، ص۲۳۹، تحت الباب:۲۰۔
2…الزھد للامام احمد، زھد عمر بن الخطاب، ص۱۴۸، الرقم: ۶۳۲۔
3…مصنف ابن ابی شیبہ، کتاب الزھد، کلام عمر بن الخطاب، ج۸، ص۱۵۰، حدیث:۲۵۔