میری مشکلیں گر تیرا امتحاں ہیں
تو ہر غم قسم سے خوشی کا سماں ہے
گناہوں کی میرے اگر یہ سزا ہے
تو سب مشکلوں کو مٹا میرے مولیٰ
لُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پانچ 5مدنی پھولوں کا فاروقی گلدستہ
فاروقِ اعظم نے سب کچھ دیکھا لیکن۔۔۔:
امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ ارشاد فرماتے ہیں :
٭…’’رَاَیْتُ جَمِیْعَ الْاَخِلَّاءِ فَلَمْ اَرَ خَلِیْلًا اَفْضَلَ مِنْ حِفْظِ اللِّسَانِ یعنی میں نے تمام دوست دیکھے لیکن زبان کی حفاظت سے افضل کسی کو نہ پایا۔‘‘
٭…’’رَاَیْتُ جَمِیْعَ اللِّبَاسِ فَلَمْ اَرَ لِبَاسًا اَفْضَلَ مِنَ الْوَرْعِ یعنی میں نے تمام لباس دیکھے لیکن تقوے کے لباس سے زیادہ افضل کوئی نہ پایا۔‘‘
٭…’’رَاَیْتُ جَمِیْعَ الْمَالِ فَلَمْ اَرَ مَالًا اَفْضَلَ مِنَ الْقَنَاعَۃِیعنی میں نے تمام مال دیکھے لیکن مال قناعت سے زیادہ افضل کسی کو نہ پایا۔‘‘
٭…’’رَاَیْتُ جَمِیْعَ الْبِرِّ فَلَمْ اَرَ بِرًّا اَفْضَلَ مِنَ النَّصِیْحَۃِیعنی میں نے تمام نیکیاں دیکھی لیکن نصیحت سے زیادہ افضل کسی نیکی کو نہ پایا۔‘‘
٭…’’رَاَیْتُ جَمِیْعَ الْاَطْعِمَۃِ فَلَمْ اَرَ طَعَامًا اَلَذَّ مِنَ الصَّبْرِیعنی میں نے تمام کھانے دیکھے لیکن صبر سے زیادہ لذیذ کھانا کوئی نہ پایا۔‘‘(1)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…المنبھات، ص۶۵۔