Brailvi Books

فیضانِ فاروقِ اعظم(جلداوّل)
255 - 831
چھ 6مدنی پھولوں   کا فاروقی گلدستہ
اللہ نے چھ چیزوں   کو چھ چیزوں   میں   چھپا دیا:
امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا: ’’اِنَّ اللہَ تَعَالٰی کَتَمَ سِتَّۃً فِیْ سِتَّۃٍ یعنی  اللہ
 عَزَّ وَجَلَّ نے چھ چیزوں   کو چھ چیزوں   میں   چھپا دیا:
٭…’’کَتَمَ الرِّضَاءَ فِی الطَّاعَۃِ یعنی اپنی رضا کو اپنی اطاعت میں   چھپا دیا۔‘‘
٭…’’کَتَمَ الْغَضَبَ فِی الْمَعْصِیَۃِ یعنی اپنی ناراضگی کو گناہوں   میں   چھپا دیا۔‘‘
٭…’’کَتَمَ اِسْمَہَ الْاَعْظَمَ فِی الْقُرْآنِ یعنی اپنے اسمِ اعظم کو قرآن میں   چھپا دیا۔‘‘
٭…’’کَتَمَ لِیْلَۃَ الْقَدْرِ فِیْ شَھْرِ رَمَضَانَ یعنی شب قدر کو رمضان میں   چھپا دیا۔‘‘
٭…’’کَتَمَ الصَّلَاۃَ الْوُسْطٰی فِی الصَّلَوَاتِ یعنی درمیانی نماز کو دیگر نمازوں   میں   چھپا دیا۔‘‘
٭…’’کَتَمَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ فِی الْاَیَّامِ یعنی یوم قیامت کو دیگر ایام میں   چھپا دیا۔‘‘(1)
محاسبہ نفس کرکے آنسو بہاؤ:
امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا:’’اِسْتَغْزِرُوْا الدُّمُوْعَ بِالتَّذَكُّرِ یعنی محاسبۂ نفس کرکے اپنے آنسو بہاؤ۔‘‘(2)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! محاسبۂ نفس کرتے ہوئے فکرِ آخرت میں   آنسو بہانا نہایت ہی عظیم سعادت ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے بانی، شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے مریدین، محبین ومتعلقین کو ہمیشہ فکر مدینہ یعنی محاسبۂ نفس کرنے کی ترغیب دلاتے رہتے ہیں  ، اور اِسلامی بھائیوں   واِسلامی بہنوں   کے لیے فکر آخرت پر مشتمل مدنی اِنعامات کا گلدستہ بھی مرتب فرمایا ہے، جن پرعمل کرکے ہر شخص دنیا وآخرت کی بے شمار بھلائیاں   حاصل کرسکتاہے۔ 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…المنبھات، ص۷۱۔
2…المجالسۃ و جواھر العلم،الجزء الخامس، ج۱، ص۲۹۳، الرقم:۷۳۶۔