Brailvi Books

فیضانِ فاروقِ اعظم(جلداوّل)
253 - 831
٭…’’مَنْ کَثُرَ کَلَامُہُ کَثُرَ سَقَطُہُ یعنی جو زیادہ بات کرتاہے اس کی کمینگی بڑھ جاتی ہے۔‘‘
٭…’’مَنْ کَثُرَ سَقَطُہُ قَلَّ حَیَاؤُہُ یعنی جس کی کمینگی بڑھ جاتی ہے اس کی حیا کم ہوجاتی ہے۔‘‘
٭…’’مَنْ قَلَّ حَیَاؤُہُ قَلَّ وَرْعُہُ یعنی جس کی حیا کم ہوجاتی ہے اس کا تقویٰ کم ہوجاتاہے۔‘‘
٭…’’مَنْ قَلَّ وَرْعُہُ مَاتَ قَلْبُہُ یعنی جس کا تقویٰ کم ہوجاتاہے اس کا دل مردہ ہوجاتاہے۔‘‘()
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکے مذکورہ بالا فرامین زُہد وتقوی کے بہت بڑے بڑے ابواب ہیں  ، اگر کوئی شخص اِخلاص کے ساتھ ان پر عمل کرے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دونوں   جہاں   کی بھلائیاں   پائے گا۔ان پر عمل کرنے کا ایک آسان طریقہ شیخ طریقت، امیر اہل سنت، بانی دعوت اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مدنی انعامات پر عمل کرنا بھی ہے۔ آپ بھی مدنی اِنعامات کا رِسالہ روزانہ پُرکے ہر ماہ اپنے ذمہ دار کو جمع کروانے کا معمول بنالیجئے، اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  اس کی برکت سے پابندِ سنت بننے، گناہوں   سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لیے کڑھنے کا مدنی ذہن بنے گا۔ ہر اسلامی بھائی اپنا یہ مَدَنی ذِہن بنا ئے کہ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں   کی اِصلاح کی کوشِش کرنی ہے۔‘‘ اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ۔اپنی اِصلا ح کی کوشِش کیلئے مَدَنی اِنعامات پر عمل اور ساری دنیا کے لوگوں   کی اِصلاح کی کوشِش کیلئے مَدَنی قافلوں   میں   سفر کرنا ہے۔اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ 
تو ولی اپنا بنا لے اس کو رب لَمْ یَزَلْ
مدنی انعامات پر کرتا ہے جو کوئی عمل
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں   میں  
اے دعوتِ اسلامی تری دھوم مچی ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…المنبھات، ص۸۲۔