Brailvi Books

فیضانِ فاروقِ اعظم(جلداوّل)
25 - 831
فیضانِ فاروق اعظم فائنل ہونے کے بعد کم وبیش اُنیس سو ۱۹۰۰ صفحات پر مشتمل ہوگی۔ یقیناً ناشرین کے لیے اتنی ضخیم کتاب کی جلد بندی (Binding) کرنا، علمی ذوق رکھنے والوں   کے لیے اُسے خریدنا اور اُس کی حفاظت کرناایک مشکل امر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مجلس المدینۃ العلمیہ اور شعبہ فیضانِ صحابہ واہل بیت کی مشترکہ مشاورت سے فیضانِ فاروق اعظم کو دو ۲جلدوں   میں   (مختلف ابواب بنا کر) تقسیم کردیا گیا۔
 فیضانِ فارُوقِ اعظم (جلداَوّل) کی ابواب بندی
فیضانِ فاروقِ اعظم (جلداوّل) میں   سیِّدُنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی پیدائش سے لے کر وصال تک (علاوہ خلافت)مکمل حیات طیبہ ، فضائل ودیگر اُمور کو بالتفصیل بیان کیا گیاہے، جبکہ دوسری جلد میں   مکمل خلافت فاروق اعظم کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔جلداوّل اُنیس ۱۹اَبواب پر مشتمل ہے جن کی تفصیل کچھ یوں   ہے:
٭…پہلا باب، تعارف فاروقِ اعظم:
نام ونسب، کنیت والقابات اور ان کی وجوہات، پیدائش، جائے پرورش ورہائش، جسمانی اَوصاف کا بیان، سیِّدُنا فاروق اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکے مختلف مبارک انداز ، سیِّدُنا فاروق اعظم کا بچپن، جوانی، زمانہ جاہلیت کی زندگی، قبول اسلام سے قبل مختلف صلاحیتیں   اور ذریعۂ معاش وغیرہا۔
٭…دوسرا باب،خاندانِ فاروقِ اعظم:
والدین کا تعارف، ازواج اور ان سے ہونے والی اولاد کی تفصیل، بیٹوں   اور بیٹیوں   کا تعارف، بھائیوں   اور بہنوں   کا تعارف، غلاموں   اور دیگر خادموں   کا تعارف، سیِّدُنا فاروق اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکی رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے رشتہ داری، اہل بیت سے رشتہ داری، پاک وہند کے چند اکابر فاروقی بزرگوں   کا تعارف۔
٭…تیسرا باب، اَوصاف فاروقِ اعظم:
سیِّدُنا فاروق اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکی عاجزی، انکساری، حلم وبردباری، سخاوت، راہِ خدا میں   خرچ کرنے کا بیان،