عاجزی اِختیار کرنے والے کو بلندی عطا فرماتاہے۔چنانچہ ،
تواضع کرنے والے کے لیے بلندی:
امیرالمومنین حضرت سیِّدُنا عمرفاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں :’’اِنَّ الْعَبْدَ اِذَا تَوَاضَعَ لِلّٰهِ رَفَعَ اللّٰهُ حَكَمَتَهُیعنی بندہ جب اللہ عَزَّ وَجَلَّکے لئے تواضع اختیار کرتا ہے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کی قدرومنزلت کو بلند فرمادیتاہے۔‘‘(1)
دس 10مدنی پھولوں کا فاروقی گلدستہ
دس چیزیں ،دس کے بغیر درست نہیں ہوسکتیں :
امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا:’’عَشَرَۃٌ لَا تَصْلُحُ بِغَیْرِ عَشَرَۃٍ یعنی دس چیزیں دس چیزوں کے بغیر درست نہیں ہوسکتیں ۔‘‘پھر ارشاد فرمایا:
٭…’’لَا یَصْلَحُ الْعَقْلُ بِغَیْرِ وَرْعٍ یعنی تقوے کے بغیر عقل درست نہیں ہوسکتی۔‘‘
٭…’’وَلَا الْفَضْلُ بِغَیْرِ عِلْمٍ یعنی علم کے بغیر فضیلت درست نہیں ہوسکتی۔‘‘
٭…’’وَلَا الْفَوْزُ بِغَیْرِ خَشِیَّۃٍ یعنی خوفِ خدا کے بغیر کامیابی درست نہیں ہوسکتی۔‘‘
٭…’’وَلَا السُّلْطَانُ بِغَیْرِ عَدْلٍ یعنی اِنصاف کے بغیر بادشاہت درست نہیں ہوسکتی۔‘‘
٭…’’وَلَا الْحَسَبُ بِغَیْرِ اَدَبٍ یعنی اَدب کے بغیر حسب درست نہیں ہوسکتا۔‘‘
٭…’’وَلَا السُّرُوْرُ بِغَیْرِ اَمْنٍ یعنی اَمن کے بغیر خوشی درست نہیں ہوسکتی۔‘‘
٭…’’وَلَا الْغِنٰی بِغَیْرِ جُوْدٍ یعنی مالداری بغیر سخاوت کے درست نہیں ہوسکتی۔‘‘
٭…’’وَلَا الْفَقْرُ بِغَیْرِ قَنَاعَۃٍ یعنی قناعت کے بغیر فقیر درست نہیں ہوسکتا۔‘‘
٭…’’وَلَا الرِّفْعَۃُ بِغَیْرِ تَوَاضُعٍ یعنی عاجزی کے بغیر بلندی درست نہیں ہوسکتی۔‘‘
٭…’’وَلَا الْجِھَادُ بِغَیْرِ تَوْفِیْقٍ یعنی توفیق کے بغیر جہاد درست نہیں ہوسکتا۔‘‘(2)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الزواجر ،الکبیرۃ الرابعۃ، ج۱، ص۱۶۳۔
2…المنبھات، ص۹۹۔