Brailvi Books

فیضانِ فاروقِ اعظم(جلداوّل)
241 - 831
صَدْقَةًیعنی ہم انبیاء کی وراثت نہیں   ہوتی بلکہ جو کچھ ہم چھوڑ جاتے ہیں   وہ تمام صدقہ ہے۔‘‘(1)
(15)بازار میں   چوتھا کلمہ پڑھنے والے کااجر:
حضرت سیِّدُنا سالم بن عبد اللہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں   کہ سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’مَنْ قَالَ فِیْ سُوْقٍ جَامِعٍ یُبَاعُ فِیْہِ یعنی جو شخص خریدوفروخت والے بازار میں   یہ کہے:لَا اِلَهَ اِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ لَهُ المُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌیعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے سوا کوئی معبود نہیں  ، اس کا کوئی شریک نہیں  ، اسی کے لیے بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفیں   ہیں  ، وہ زندہ کرتا اور مارتاہے اور وہ زندہ ہے اسے کبھی موت نہ آئے گی، اس کے ہاتھ میں   بھلائی ہے اور وہ ہر شے پر قادر ہے۔ کَتَبَ اللہُ لَہُ اَلْفَ اَلْفِ حَسَنَۃٍ وَمَحَا عَنْہُ اَلْفَ اَلْفِ سَیِّئَۃٍ وَبَنَی لَہُ بَیْتًا فِی الْجَنَّۃِ یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ ایسے شخص کے لیے دس لاکھ نیکیاں   لکھ دیتا ہے اور اس کے دس لاکھ گناہ مٹا دیتا ہے اور اس کے لیے جنت میں   ایک گھر بنا دیتا ہے۔‘‘(2)
(16)مجھے اپنی امت پر منافق کا خوف ہے:
حضرت سیِّدُنا ابو عثمان نھدی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی  امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں   کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’اِنَّمَا اَخَافُ عَلٰى هٰذِهِ الْاُمَّةِ كُلَّ مُنَافِقٍ يَتَكَلَّمُ بِالْحِكْمَةِ وَ يَعْمَلُ بِالْجَوْرِیعنی مجھے اپنی امت پر ایسے منافقین کا خوف ہے جو باتیں   تو بڑی حکمت ودانائی والی کریں   گے لیکن ان کے اعمال فاسقوں   وفاجر وں   والے ہوں   گے۔‘‘(3)
(17)رمضان میں   ذکر اللہ کرنے والے کی مغفرت:
حضرت سیِّدُنا سعید بن مسیب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…سنن کبری للنسائی، کتاب الفرائض، ذکر مواریث۔۔۔الخ، ج۴، ص۶۴، حدیث:۶۳۰۷۔
2…شرح السنۃ للبغوی، کتاب الدعوات، باب ما یقول۔۔۔الخ، ج۳، ص۱۲۸، حدیث:۱۳۳۲۔
3…شعب الایمان للبیھقی، باب فی نشر العلم، فصل فی انہ ینبغی۔۔۔الخ، ج۲، ص۲۸۴، حدیث:۱۷۷۷۔