Brailvi Books

فیضانِ فاروقِ اعظم(جلداوّل)
239 - 831
(8)مسجد بنانے والے کے لیے جنت میں   گھر:
حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن سراقہ عدوی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی  سے روایت ہے کہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا کہ میں   نے رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو یہ فرماتے سنا کہ: ’’مَنْ بَنَى مَسْجِدًا يُذْكَرُ فِيهِ اسْمُ اللّٰهِ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِیعنی جس نے اس لیے مسجد بنائی کہ اس میں     اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا ذکر کیا جائے تو   اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کے لیے جنت میں   ایک گھر تیار فرمادے گا۔‘‘(1)
(9)چالیس رات باجماعت تکبیر اولی کے ساتھ نماز کا اجر:
حضرت سیِّدُنا انس بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں   کہ حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’مَنْ صَلَّى فِي مَسْجِدٍ جَمَاعَةً أَرْبَعِينَ لَيْلَةً لَا تَفُوتُهُ الرَّكْعَةُ الْأُوْلٰى مِنْ صَلَاةِ الْعِشَاءِ كَتَبَ اللّٰهُ لَهُ بِهَا عِتْقًا مِنْ النَّارِیعنی جو شخص چالیس راتیں  نماز عشاء پہلی رکعت فوت کیے بغیرادا کرے تو   اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کے لیے جہنم سے آزادی لکھ دیتا ہے۔‘‘(2)
(10)مریض کی دعا ملائکہ کی دعا کی طرح ہے:
حضرت سیِّدُنا میمون بن مہران رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں   کہ رسولِ اَکرم، شاہ ِبنی آدم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’اِذَا دَخَلْتَ عَلَى مَرِيضٍ فَمُرْهُ اَنْ يَّدْعُوَ لَكَ فَاِنَّ دُعَاءَهُ كَدُعَاءِ الْمَلَائِكَةِیعنی اے عمر! جب تم کسی مریض کے پاس جاؤ تو اسے کہو کہ وہ تمہارے لیے دعا کرے کیونکہ مریض کی دعا ملائکہ کی دعا کی طرح ہے۔‘‘(3)
(11)ذخیرہ اندوزی کی آفت:
امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عثمان غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے غلام حضرت سیِّدُنافَرُّوخْ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  امیر المؤمنین 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ابن ماجہ، کتاب المساجد والجماعات، باب من بنی للہ مسجدا، ج۱، ص۴۰۷، حدیث:۷۳۵۔
2… ابن ماجہ، کتاب المساجد والجماعات، باب صلاۃ العشاء والفجر فی جماعۃ، ج۱، ص۴۳۷، حدیث:۷۹۸۔
3… ابن ماجہ، کتاب ما جاء فی الجنائز، باب ما جاء فی عیادۃ المریض، ج۲، ص۱۹، حدیث:۱۴۴۱۔