الرَّحْمٰن فتاویٰ رضویہ شریف ج۲۶، ص ۴۳۱پر فرماتے ہیں : ’’صحاح میں صدیق اکبروفاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاکی روایات بھی بہت کم ہیں ، رحمتِ الٰہی نے (خدمت حدیث کے) حصے تقسیم فرمادیئے ہیں کسی کوخدمت الفاظ (کہ وہ فقط احادیث کو بیان کرتا ہے)، کسی کوخدمت معانی(کہ وہ الفاظوں کے ساتھ ساتھ معانی کوبھی بیان کرتاہے)، کسی کو تحصیل مقاصد (کہ وہ الفاظ اور معانی کے ساتھ ساتھ ان کے مقاصد کو بھی حاصل کرلیتاہے)، کسی کو اِیْصَالْ اِلَی الْمَطْلُوْبْ (کہ وہ مقاصد تک دوسروں کوپہنچا تاہے)، نہ ظاہری روایت کی کثرت وجہ افضلیت ہے (کہ کوئی بہت زیادہ روایات بیان کرکے افضل ہو جائے) نہ اس کی قلت وجہ مفضولیت (کہ کوئی قلیل روایات بیان کرکے افضل ہونے سے رہ جائے)۔‘‘
آپ سے روایت کرنے والے صحابہ وصحابیات:
آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے صحابۂ کرام وتابعین عظام دونوں طبقات نے احادیث روایت کی ہیں ، صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان وصحابیات رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کے اسماء یہ ہیں :
(1)سیِّدُنا عثمان بن عفان (2)حضرت سیِّدُناعلى بن ابى طالب (3)حضرت سیِّدُناطلحہ بن عبيد اللہ (4)حضرت سیِّدُناسعد بن ابى وقاص (5)حضرت سیِّدُناعبد الرحمن بن عوف (6)حضرت سیِّدُناعبد اللہ بن مسعود (7)حضرت سیِّدُناابو ذرغفاری (8)حضرت سیِّدُناعمرو بن عبسہ (9) حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن عمر (10)حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن عباس (11)حضرت سیِّدُناعبد اللہ بن زبير (12)حضرت سیِّدُناانس بن مالک (13)حضرت سیِّدُناابو موسىٰ اشعرى (14)حضرت سیِّدُناجابر بن عبد اللہ (15) حضرت سیِّدُناعمرو بن عاص (16)حضرت سیِّدُناابو لبابہ بن عبد المنذر (17)حضرت سیِّدُنابراء بن عازب (18)حضرت سیِّدُناابو سعيدخدرى (19)حضرت سیِّدُناابو هريرہ (20)حضرت سیِّدُناابن سعدى (21) حضرت سیِّدُناعقبہ بن عامر (22)حضرت سیِّدُنانعمان بن بشير (23)حاتم طائی کے بیٹے حضرت سیِّدُناعدى بن حاتم (24)حضرت سیِّدُنايعلى بن اميہ (25)حضرت سیِّدُناسفيان بن وهب (26) حضرت سیِّدُناعبد اللہ بن سرجس (27)حضرت سیِّدُنافلتان بن عاصم (28)حضرت سیِّدُناخالد بن عرفطہ (29)حضرت سیِّدُنااشعث بن قيس (30)حضرت سیِّدُناابو امامہ باهلى (31)حضرت سیِّدُناعبد اللہ بن انيس (32)حضرت سیِّدُنابريدہ اسلمى (33)حضرت سیِّدُنافضالہ بن عبيد (34) حضرت