حضرت سیِّدُنا نعمان بن بشیر رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے روایت ہے کہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے اس آیت مبارکہ کی تفسیر پوچھی گئی توارشاد فرمایا: ’’یُقْرَنُ بَیْنَ الرَّجُلِ الصَّالِحِ مَعَ الرَّجُلِ الصَّالِحِ فِی الْجَنَّۃِ وَیُقْرَنُ بَیْنَ الرَّجُلِ السُّوءِ مَعَ الرَّجُلِ السُّوءِ فِی النَّارِ یعنی جنت میں نیک لوگوں کو نیک لوگوں سے ملادیا جائے گااور جہنم میں برے لوگوں کو برے لوگوں سے ملا دیا جائے گا۔‘‘(1)
(5)…حج کے مہینے کون کون سے ہیں ؟
(اَلْحَجُّ اَشْهُرٌ مَّعْلُوْمٰتٌۚ-) (پ۲، البقرۃ:۱۹۷) ترجمۂ کنزالایمان: ’’حج کے کئی مہینے ہیں جانے ہوئے ۔‘‘
حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اس آیت مبارکہ کی تفسیر بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ حج کے مہینوں سے مراد شوال المکرم، ذیقعدہ اور ذوالحجۃ الحرام (یعنی اس کے دس دن)ہیں ۔(2)
(6)…حج کس پر فرض ہے؟
(وَ لِلّٰهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْهِ سَبِیْلًاؕ-) (پ۴، آل عمران:۹۷) ترجمۂ کنزالایمان: ’’اور اللہ کے لئے لوگوں پر اس گھر کا حج کرنا ہے جو اس تک چل سکے۔ ‘‘
حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ اور امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اس آیت مبارکہ میں سبیل کی تفسیر’’اَلزَّاَدَ وَالرَّاحِلَۃَ‘‘ یعنی زادہ راہ اور سواری سے فرمائی۔(3)
(7)…اللہ کو قرض حسنہ دینے سے کیا مراد ہے؟
(مَنْ ذَا الَّذِیْ یُقْرِضُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا ) (پ۲۷، الحدید:۱۱) ترجمۂ کنزالایمان: ’’کون ہے جو اللہ کو قرض دے اچھا قرض ۔‘‘حضرت سیِّدُنا موسیٰ بن ابو کثیر الانصاری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی سے روایت ہے کہ امیر المؤمنین
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… مصنف ابن ابی شیبۃ،کتاب الزھد، کلام عمر بن الخطاب، ج۸، ص۱۵۴، حدیث:۵۱۔
2… سنن کبری ، کتاب الحج، باب کراھیۃ من کرہ القرآن، ج۵، ص۲۸، حدیث:۸۸۷۴ مختصرا۔
3…دارقطنی، کتاب الحج، ج۲، ص۲۷۷، حدیث:۲۴۰۳۔