Brailvi Books

فیضانِ فاروقِ اعظم(جلداوّل)
22 - 831
میں   کر دی گئی ہے۔
٭…دو مصنفین کی ایک ہی نام والی کتب میں   غیر مشہور کتاب کے ساتھ مصنف کی وضاحت کردی گئی ہے مثلا: ’’سنن کبریٰ‘‘ نام سے دو کتابیں   ہیں   :ایک امام بیہقی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کی اور دوسری امام نسائی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کی۔ ’’فیضانِ فاروق اعظم‘‘ میں   جہاں   مطلق ’’سنن کبریٰ ‘‘لکھا ہوگا وہاں   امام بیہقی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کی کتاب مراد ہوگی جبکہ امام نسائی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کی کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے نام کی صراحت کردی گئی ہے۔
٭…تخاریج میں   کسی بھی کتاب کا ایسا حوالہ درج نہیں   کیا گیا جو ہمارے پاس کسی بھی حوالے سے موجود نہ ہو۔
٭…’’فیضانِ فاروقِ اعظم‘‘ میں   احادیث ، سیر وتاریخ وفقہ وغیرہ سینکڑوں   کتب سے مواد لیا گیا ہے لیکن بطور تخریج و ماخذ اکثر عربی ومستند اُردو کتب ہی کو لیا گیا ہے۔
٭…’’فیضانِ فاروقِ اعظم‘‘ (جلد اوّل)میں   کم وبیش1500تخاریج کی گئی ہیں  ۔
(7)…مشکل عبارات کی تسہیل:
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ’’المدینۃ العلمیۃ‘‘ کی مختلف کتب علمائے اہلسنت کی کتب سے ہی ماخوذ ہوتی ہیں  ، قدیم اردو کے سبب بعض اوقات اُن کتب میں   ایسے مشکل مقامات بھی آجاتے ہیں   جن کی تسہیل کرنا نہایت ضروری ہوتا ہے۔ ’’فیضانِ فاروقِ اعظم‘‘ میں   بھی مختلف مقامات پر علمائے اہلسنت کی کتب سے مختلف اِقتباسات ذکر کیے گئے ہیں  ، قارئین کی آسانی کے لیے مشکل عبارات کی تسہیل بھی ہلالین ’’(…)‘‘میں   کردی گئی ہے ۔تسہیل کے لیے علمائے اہلسنت ہی کی کتب کی طرف رجوع کیا گیا ہے۔
(8)…کتاب کی پروف ریڈنگ:
’’پروف ریڈنگ ‘‘ کسی بھی کتاب کو لفظی، معنوی، کتابت وغیرہ کی غلطیوں   سے محفوظ رکھنے کا ایک بہترین عمل ہے، قرآن پاک کے علاوہ اگرچہ کوئی بھی کتاب غلطیوں   سے مبراء (محفوظ) نہیں   ہوسکتی لیکن کسی کتاب میں   غلطیوں   کی کثرت اُس کی پروف ریڈنگ نہ ہونے کی طرف اِشارہ ہے۔ ’’فیضانِ فاروقِ اعظم‘‘ کی کم وبیش11بار پروف ریڈنگ کی گئی