Brailvi Books

فیضانِ فاروقِ اعظم(جلداوّل)
205 - 831
٭’’جس نے اپنی طرف سے کسی مومن کو عاشوراء کے دن روزہ افطار کرایا گویا اس نے محمد(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  ) کی ساری امت کو روزہ افطار کرایا اور اس کو سیر کرایا۔‘‘٭’’ جس نے عاشوراء کے دن یتیم کے سر پر ہاتھ پھیرا   اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کے لیے اس یتیم کے سرکے ہر بال کے بدلے جنت میں   ایک درجہ بلند فرمائے گا۔‘‘٭’’جس نے عاشوراء کے دن کسی مسکین کو کپڑا پہنایا گویا اس نے محمد( صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  ) کی ساری امت کے مساکین کو کپڑا پہنایا اور   اللہ عَزَّ وَجَلَّ اسے جنتی حلوں   میں   سے ستر ۷۰حلے پہنائے گا۔‘‘
امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی بارگاہ میں   بصد عجزواحترام عرض کیا:’’یَا رَسُوْلَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْكَ لَقَدْ فَضَّلَنَا اللہُ عَزَّوَجَلَّ بِیَوْمِ عَاشُوْرَاءَ یعنی یارسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  ! کیا   اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے ہمیں   عاشوراء کے دن کے سبب اتنی فضیلت عطا فرمائی ہے؟‘‘تو   اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے حبیب، حبیب لبیب، ہم گناہگاروں   کے طبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے ارشاد فرمایا:
٭’’ اے عمر! زمین وآسمان کو   اللہ عَزَّ وَجَلَّ نےعاشوراء کے دن پیدا فرمایا۔‘‘٭’’سورج، چاند اور ستاروں   کوبھی   اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے عاشوراء کے دن پیدا فرمایا۔‘‘٭’’عرش وکرسی کوبھی   اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے عاشوراء کے دن پیدا فرمایا۔‘‘٭’’قلم اور لوح کوبھی   اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے عاشوراء کے دن پیدا فرمایا۔‘‘٭’’جبریل امین اور دیگر ملائکہ کوبھی   اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے عاشوراء کے دن پیدا فرمایا۔‘‘٭’’ حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام اور حواء عَلَیْہَا السَّلَام کو بھی اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے عاشوراء کے دن پیدا فرمایا۔‘‘٭’’جنت کوبھی   اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے عاشوراء کے دن پیدا فرمایا۔‘‘٭’’حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام نے عاشوراء کے دن جنت میں   سکونت اختیار فرمائی۔‘‘٭’’حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام عاشوراء کے دن پیدا ہوئے۔‘‘٭’’اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے انہیں   عاشوراء کے دن آگ سے نجات عطا فرمائی۔‘‘٭’’اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے عاشوراء کے دن ان کی رہنمائی فرمائی۔‘‘٭’’اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے فرعون کو عاشوراء کے دن غرق فرمایا۔‘‘٭’’حضرت عیسی عَلَیْہِ السَّلَام کو   اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے عاشوراء کے دن آسمان پر اٹھایا۔‘‘٭’’حضرت ادریس عَلَیْہِ السَّلَام کو   اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے عاشوراء کے دن آسمانوں   پر اٹھایا۔‘‘٭’’حضرت عیسی بن مریم عَلَیْہِمَا السَّلَام عاشوراء کے دن پیدا ہوئے۔‘‘٭’’اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے عاشوراء کے دن حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام کی توبہ قبول فرمائی۔ ٭’’حضرت نوح عَلَیْہِ السَّلَام کی کشتی عاشوراء کے دن جودی پہاڑ پر ٹھہری۔‘‘٭’’حضرت یوسف عَلَیْہِ السَّلَام کو