Brailvi Books

فیضانِ فاروقِ اعظم(جلداوّل)
204 - 831
نے زمانہ جاہلیت میں   مانی تھی تو سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسے پورا کرنے کا حکم ارشاد فرمایا۔ (1)
فاروقِ اعظم کا زانیہ کی نماز جنازہ کے متعلق سوال:
حضرت سیِّدُنا عمران بن حصین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے زنا کیا، حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس کے رجم کا حکم دیا بعد ازاں   اس کی نماز جنازہ کا بھی آپ نے حکم ارشاد فرمایا۔ تو امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمرفاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عرض کیا: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! کیا آپ اس کی نماز جنازہ پڑھیں   گے حالانکہ اس نے زنا کیا ہے ؟‘‘آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: ’’اس عورت نے ایسی توبہ کی ہے کہ اگر اس کی توبہ مدینہ منورہ کے ستر گناہ گار وں   میں   بانٹی جائے تو سب کی بخشش ہوجائے۔ اس سے بڑھ کر افضل شخص کون ہوسکتا ہے جس نے اپنی جان کو   اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی راہ میں   پیش کردیا۔‘‘ (2)
فاروقِ اعظم اور رسول اللہ کے علمی خزانے:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم علوم اولین وآخرین کے جامع ہیں  ۔ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ جب بارگاہِ رسالت میں   حاضر ہوتے تو رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے علمی خزانے سے فیضاب ہوتے ہی رہتے۔بسا اوقات ایسا بھی ہوتا کہ رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کوئی بات مختصر بیان فرماتے لیکن امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ مزاج شناس رسول تھے، فوراً سمجھ جاتے کہ رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  آج عطا فرمانا چاہتے ہیں  ، آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فوراً سوال کرتے اور رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  مزید وضاحت فرماتے۔ چنانچہ یوم عاشوراء دس محرم الحرام سے متعلق ایک علمی اور نفیس روایت ملاحظہ کیجئے:
یوم عاشوراء سے متعلق ایک علمی ،نفیس روایت:
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غیوب، منزہ عن العیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے ارشاد فرمایا:
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…بخاری، کتاب الایمان والنذور،باب اذا نذر ۔۔۔الخ، ج۴، ص۳۰۲، حدیث:۶۶۹۷۔
2…مسلم،کتاب الحدود ،باب من اعترف علی نفسہ بالزنی،ص۹۳۳، حدیث:۲۴ ملتقطا۔