Brailvi Books

فیضانِ فاروقِ اعظم(جلداوّل)
193 - 831
غسل دیں   گے اور کفن پہنائیں   گے اور پھر خوشبو لگا کر آپ کو اُٹھا ئیں   گے حتی کہ آپ کو قَبْر میں  رکھ دیں   گے پھر آپ (کی قبر) پرمِٹّی برابر کر دیں   گے اور آپ کو دفْن کر دیں   گے اور جب وہ واپَس لوٹیں   گے تو آپ کے پاس امتحان لینے والے دو فرِشتے مُنکَر و نکیر آئیں   گے ،ان کی آواز بجلی کی کڑک جیسی اور ان کی آنکھیں   اُچکنے والی بجلی کی طرح ہوں   گی وہ اپنے بالوں   کو گھسیٹتے ہوئے آئیں   گے اور اپنے دانتوں  سے قَبْر کو کھود کر آپ کو جھنجھوڑ دیں   گے۔ اے عُمر! اُس وقْت کیا کیفیَّت ہو گی؟‘‘ حضرتِ سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  نے عرض کی: ’’کیا اُس وقْت میری عَقْل آج کی طرح میرے ساتھ ہو گی؟‘‘ فرمایا، ’’ہاں   ۔‘‘عرض کی : ’’ پھر اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ میں   ان کو کافی ہوں   گا۔‘‘(1)
امام غزالی کی تشریح:
حُجّۃُ الْاسلام حضرتِ سیِّدُناامام محمد غزالی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِی یہ حدیثِ پاک نَقْل کرنے کے بعد فرما تے ہیں  : ’’موت کی وجہ سے عَقْل میں   کوئی تبدیلی نہیں   آتی صِرف بدن اور اَعضاء میں   تبدیلی آتی ہے۔ لہٰذا مُردہ اُسی طرح عَقْل مند ،سمجھدار اور تکالیف و لذّات کو جا ننے والا ہوتا ہے، عقْل باطِنی شے ہے اور نَظَر نہیں   آتی۔ انسان کا جسم اگر چہ گل سڑ کر بِکھر جائے پھر بھی عقْل سلامت رہتی ہے۔‘‘(2)
  سخت تشویش اور خوف کا معاملہ:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! خدا کی قسم ! تشویش، تشویش اور سخت تشویش خوف، خوف اور سخت ترین خوف کامُعامَلہ ہے ، جانور کی تو مرتے ہی قوّتِ مَحسُوسہ خَتم ہو جاتی ہے مگر انسان کی عقْل اور محسوس کرنے کی طاقت جُوں   کی تُوں   باقی رَہتی بلکہ دیکھنے اور سُننے کی قوّت کئی گُنا بڑھ جاتی ہے ۔ ہائے ! ہائے! اگر ہماری بد اعمالیوں   کے سبب ﷲ تَبَارَکَ وَ َتَعَالیٰ ہم سے ناراض ہو گیا تو ہمارا کیا بنے گا ! ذرا سوچئے تو سَہی ! اگر ہمیں   خوبصورت اور آسائشوں   سے بھر پور کوٹھی میں  تنہا قید کر دیا جائے تب بھی گھبرا جا ئیں   ! اور ہم میں  سے شاید قبرِستان میں   تو کوئی بھی اکیلا ایک رات گزارنے کی ہمت نہ کر سکے ! آہ !اُس وقت کیا ہو گا جب مَنوں   مِٹّی تَلے ہمیں   اکیلا چھوڑ کر ہمارے اَحباب پلٹ جائیں   گے ، جسم اگرچہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…احیاء العلوم، کتاب ذکر الموت وما بعدہ، بیان سوال منکر۔۔۔الخ، ج۵، ص۲۵۸۔
2…احیاء العلوم، کتاب ذکر الموت وما بعدہ، بیان سوال منکر۔۔۔الخ، ج۵، ص۲۵۸۔