وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اتباع میں ہر گز جانشین نہیں بنائیں گے۔ ‘‘(1)
فاروقِ اعظم اور اِطاعت گزار رعایا
رعایا میں فاروقِ اعظم کی اطاعت کا جذبہ:
حضرت سیِّدُنا ابوملیکہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ مرض جذام میں مبتلا ایک خاتون کے قریب سے گزرے جو طوافِ کعبہ میں مشغول تھی۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اس سے فرمایا: ’’اے اللہ کی بندی! اگر تم گھر میں ٹھہرتیں تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے بندوں کو تکلیف نہ ہوتی۔‘‘اس کے بعد وہ خاتون گھر میں بیٹھ گئی۔پھر امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے وصال کے بعد ایک شخص اس خاتون کے پاس آیا اور کہنے لگا:’’ جس شخصیت (یعنی امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ) نے تمہیں روکا تھا ان کا تو انتقال ہوگیا ہے اب تم جا کر طواف کرسکتی ہو۔‘‘ وہ خاتون کہنے لگی: ’’خدا کی قسم! میں ہرگز ایسا نہیں کرسکتی کہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی زندگی میں ان کی اطاعت اور موت کے بعد مخالفت کروں ۔‘‘(2)
کبھی چھت کو اونچا نہ کیا:
حضرت سیِّدُنا عبد اللہ رومی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں ایک دن حضرت سیدتنا اُمّ طَلْق رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا کے گھر گیا تو دیکھا کہ ان کے گھر کی چھٹ بہت ہی چھوٹی ہے۔ میں نے ان سے استفسار کیا: ’’یَا اُمَّ طَلْقٍ مَالِیْ اَرٰی سَقْفَ بَیْتِکَ قَصِیْراً؟ یعنی کیا بات ہے کہ آپ کے گھر کی چھت بہت نیچی ہے۔‘‘تو وہ کہنے لگیں : ’’اِنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ کَتَبَ اِلَیْنَا لَا تُطِیْلُوْا بِنَاءَکُمْ فَاِنَّہُ مِنْ شَرِّ اَیَّامِکُمْ یعنی امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے ہمیں تحریری حکم نامہ دیا تھا کہ اپنے گھروں کو اونچا نہ بناؤ کیونکہ جس دن تم نے ان کو اونچا کیا وہ تمہاری زندگی کا بُرا دن ہوگا۔‘‘(3)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…بخاری ،کتاب الاحکام ،باب الاستخلاف، ج۴، ص۴۷۹، حدیث: ۷۲۱۷۔
مسلم ،کتاب الامارۃ،باب الاستخلاف وترکہ، ص۱۰۱۳، حدیث:۱۲۔
2…موطاامام مالک،کتاب الحج،جامع الحج،ج۱،ص۳۸۸،حدیث:۹۸۸۔
3…موسوعۃ ابن ابی الدنیا، کتاب قصر الامل، ج۳، ص۳۶۴، الرقم: ۲۸۳۔