عَلِیُّ بْنُ اَبِیْ طَالِبٍ یعنی میری امت میں سب سے زیادہ رحم دل ابوبکر ہیں اور دینی معاملے میں سب سے زیادہ سخت عمر ہیں ،حیا کے اعتبار سے سب سے زیادہ سچے عثمان ہیں اور سب سے بڑے قاضی علی بن ابی طالب ہیں ۔‘‘(1)
فاروقِ اعظم کی ملائکہ وانبیاء میں مثل:
حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ دو عالم کے مالِک و مختار، مکی مَدَنی سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا ابوبکرصدیق وسیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے فرمایا: ’’کیا میں ملائکہ اور انبیاء میں تمہاری مثل بیان نہ کروں ؟‘‘ پھر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے سیِّدُنا صدیق اکبر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی مثل بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ’’اے ابوبکر! ملائکہ میں تمہاری مثال میکائیل کی طرح ہے جو رحمت (بارش)لے کر نازل ہوتے ہیں اور انبیاء میں تمہاری مثال حضرت ابراھیم عَلَیْہِ السَّلَام کی طرح ہے کہ جب ان کی قوم نے انہیں جھٹلایا اور ان کے ساتھ نازیبا سلوک کیا تو انہوں نے فرمایا: (فَمَنْ تَبِعَنِیْ فَاِنَّهٗ مِنِّیْۚ-وَ مَنْ عَصَانِیْ فَاِنَّكَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۳۶)) (پ۱۳، ابراھیم:۳۶) ترجمۂ کنزالایمان: ’’تو جس نے میرا ساتھ دیا وہ تو میرا ہے اور جس نے میرا کہا نہ مانا تو بیشک تو بخشنے والا مہربان ہے۔‘‘پھر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے سیِّدُنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی مثل بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:’’اے عمر! ملائکہ میں تمہاری مثال جبریل کی طرح ہے جو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے دشمنوں پر اس کا عذاب، شدت اور سختی لے کر اترتے ہیں اور انبیاء میں تمہاری مثال حضرت نوح عَلَیْہِ السَّلَام کی طرح ہے کہ انہوں نے (اپنی قوم کے لیے بارگاہِ الٰہی میں )یوں دعا کی: (رَّبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْاَرْضِ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ دَیَّارًا(۲۶)) (پ۲۹، نوح: ۲۶) ترجمۂ کنزالایمان: ’’اے میرے رب زمین پر کافروں میں سے کوئی بسنے والا نہ چھوڑ ۔‘‘(2)
فاروقِ اعظم کے غصے سے بچو:
حضرت سیِّدُنا مولا علی شیر خدا کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے روایت ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’اِتَّقُوْا غَضَبَ عُمَرَ فَاِنَّ اللہَ یَغْضِبُ اِذَا غَضَبَ یعنی عمر کے غصے سے بچو
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ابن ماجہ، کتاب السنۃ، فضائل خباب، ج۱، ص۱۰۲، حدیث:۱۵۴ملتقطا۔
2…السنۃ لابن ابی عاصم، باب فی جماع فضائل ابی بکر وعمر، ص۳۲۴، الرقم: ۱۴۶۱۔