Brailvi Books

فیضانِ فاروقِ اعظم(جلداوّل)
16 - 831
کے قلیل عرصے میں   دو جلدوں   پر مشتمل یہ ضخیم کتاب مکمل کی گئی۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اِس کتاب پر شعبہ ’’فیضانِ صحابہ واہل بیت‘‘ (المدینۃ العلمیۃ)کے تین اِسلامی بھائیوں   ابوفرازمحمداعجاز عطاری المدنی، ناصرجمال عطاری المدنی اور ولی محمد عطاری المدنی سَلَّمَہُمُ اللّٰہُ الْغَنِی نے کام کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔اِس کتاب پر اَوّل تا آخر کم وبیش ۱۲ مختلف مراحل میں   کام کیا گیا ہے جو اِس کتاب کی خصوصیات میں   شمار کیے جاسکتے ہیں  ، تفصیل کچھ یوں   ہے:
(1)…مواد جمع کرنے کا مرحلہ:
تالیف وتصنیف دونوں   کے لیے اَوّلاً مواد کی موجودگی بہت ضروری ہے، جب تک مواد موجود نہ ہو کسی بھی کتاب کو مرتب نہیں   کیا جاسکتا۔ ’’فیضانِ فاروقِ اعظم ‘‘کے مواد کے حوالے سے درج ذیل اُمور کو پیش نظر رکھا گیا:
٭…عربی، اُردو اور فارسی تینوں   طرح کی مختلف کتب کے علاوہ خاص ’’سیرت فاروق اعظم‘‘پر لکھی گئی مشہور ومعروف کتب کو بھی سامنے رکھا گیا ہے نیز بعض کتب کی عدم دستیابی کے سبب اُن کے مطبوعہ کمپیوٹر نسخے انٹرنیٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے گئے ہیں  ۔
٭…’’المدینۃ العلمیۃ‘‘کی کتب سے مواد کے لیے مجلس المدینۃ العلمیہ اور مجلس آئی ٹی کی مشترکہ پیش کش ’’المدینہ لائبریری‘‘ سافٹ ویئر سے مدد لی گئی ہے۔
٭…عربی مواد کے لیے مختلف مطبوعہ عربی کتب کے علاوہ عربی کتب کے کمپیوٹر سافٹ ویئرز سے بھی مدد لی گئی ہے۔
٭…سیرت فاروقِ اعظم کے حوالے سے مشہورومعروف مگر مستند واقعات کو لیا گیا ہے۔
٭…جس مقام سے مواد لیا گیا فقط اُسی مقام پر اکتفا نہیں   کیا گیا بلکہ اُس مواد کے اصلی ماخذ کتب احادیث، شروح حدیث، کتب تفاسیر، کتب سیر وتاریخ وفقہ وغیرہ تک پہنچنے کی حتی المقدور کوشش کی گئی ہے۔
٭…جدید دور کے تقاضوں   کے مطابق انٹرنیٹ کے ذریعے مختلف ویب سائٹ سے بھی مواد لیا گیا ہے۔
٭…’’سیرت فاروقِ اعظم‘‘کے حوالے سے لکھے گئے مختلف مضامین (Articles)سے بھی مدد لی گئی ہے۔
٭…مواد جمع کرتے وقت اِس بات کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے کہ موضوع ومن گھڑت روایات سے احتراز کیا جائے،