فاروقِ اعظم اورجنتی اعمال
آپ کے لیے جنت واجب ہوگئی :
حضرت سیِّدُنا انس بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ ایک بار حسن اَخلاق کے پیکر، محبوبِ رَبِّ اکبر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے ارشاد فرمایا:
٭… ’’مَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ جَنَازَةً یعنی آج کس نے جنازے میں شرکت کی ہے؟‘‘سیِّدُنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے عرض کیا: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! میں نے شرکت کی ہے ۔‘‘
٭… آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے پھر ارشاد فرمایا:’’مَنْ عَادَ مِنْكُمْ مَرِيضًایعنی آج مریض کی عیادت کس نے کی ہے؟‘‘ سیِّدُنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے دوبارہ عرض کیا: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! میں نے ۔‘‘
٭…پھر فرمایا: ’’مَنْ تَصَدَّقَ یعنی آج صدقہ کس نے دیا ہے؟‘‘تو سیِّدُنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے دوبارہ عرض کیا: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! میں نے ۔‘‘
٭…فرمایا:’’ مَنْ اَصْبَحَ صَائِمًایعنی آج کس نے روزہ رکھا ہے؟‘‘تو امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عرض کیا: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! میں نے روزہ رکھا ہے۔‘‘
آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’وَجَبَتْ وَجَبَتْ یعنی اے عمر! تمہارے لیے جنت واجب ہوگئی۔‘‘(1)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مسند امام احمد ،مسند انس بن مالک ،ج۴، ص۲۳۷، حدیث:۱۲۱۸۲۔
واضح رہے کہ بعینہ اس طرح کی روایت امیر المؤمنین خلیفۂ رسول اللہ حضرت سیِّدُنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے بارے میں بھی مروی ہے، علامہ ابن جوزی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی نے ’’تلقیح فھوم اھل الاثر‘‘صفحہ۶۸۲ میں اس روایت کی نسبت کو سیِّدُنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی طرف زیادہ صحیح قرار دیا ہے، جو اس بات پر دلالت کرتاہے کہ اس روایت کی نسبت دونوں کی طرف صحیح ہے ، غالباً تقدیم وتاخیر کا فرق ہے۔
وَاللہُ تَعَالٰی اَعْلَمُ وَرَسُوْلُہُ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم