(8)قرآنی آیات اور (9)احادیثِ مبارکہ کی زیارت کروں گا (10)جہاں جہاں ”اللہ“ کا نامِ پاک آئے گا وہاں عَزَّ وَجَلَّ (11)اور جہاں جہاں ”سرکار“ کا اِسْم مبارک آئے گا وہاں صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپڑھوں گا (12)اس حدیثِ پاک تَھَادَوا تَحَابُّوا ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی۔(مؤطا امام مالک،الحدیث: ۱۷۳۱، ج۲، ص۴۰۷) پر عمل کی نیت سے (ایک یا حسبِ توفیق) یہ کتاب خرید کر دوسروں کو تحفۃً دوں گا (13) دوسروں کو یہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا۔(14) کتابت وغیرہ میں شرعی غلطی ملی تو ناشرین کو تحریری طورپر مطلع کروں گا۔ اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ (ناشرین کو کتابوں کی اَغلاط صرف زبانی بتا دینا خاص مفید نہیں ہوتا)۔