Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
459 - 479
تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کئی طرح کی ٹوپیاں زیبِ سر فرمایا کرتے تھے چنانچہ 
	حضرت سیّدنا ابوہریرہ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہ بیان فرماتے ہیں : رَاَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم وَعَلَیْہِ قَلَنسُوَۃٌ بَیضَائُ شَامِیَۃ یعنی میں نے رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہِ وَ اٰلہ وَ سَلَّم کو اس حال میں دیکھا کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہِ وَ اٰلہ وَ سَلَّم سفید شامی ٹوپی زیبِ سر فرمائے ہوئے تھے۔ 
(اخلاق النبی و آدابہ ،ذکر قلنسوتہ صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم، ص ۶۹، حدیث:۳۰۳) 
	اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہَا بیان فرماتی ہیں :اَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم کَانَ یَلبَسُ مِنَ الْقَلَانِسِ فِیْ السَّفَرِ ذَوَاتَ الْآذَانِ ، وَفِی الحَضَرِ المُشَمِّرَۃُ ، یعنی اَلشَّامِیَۃُ یعنی نبیٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہِ وَ اٰلہ وَ سَلَّم سفر میں کانوں والی ٹوپی پہنتے تھے اور حَضَر یعنی حالتِ اقامت میں شامی ٹوپی زیبِ سر فرماتے تھے۔ 
(اخلاق النبی و آدابہ ،ذکر قلنسوتہ صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم، ص ۷۰، حدیث:۳۰۴) 
	حضرت علّامہ عبد الرء وف مناوی عَلَیہِ رَحمَۃُ اللہِ القَوِی اس حدیث کے متعلق حافظ عراقی کا قول نقل کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ٹوپیوں سے متعلق منقول روایات میں سب سے عمدہ سندوالی روایت وہ (مذکورہ روایت) ہے جسے ابو الشیخ (حافظ عبد اللہ بن محمد اَصبَہَانی ) نے حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہَا سے روایت کیا ہے۔ (فیض القدیر شرح جامع الصغیر، ۵/۳۱۴، تحت الحدیث:۷۱۶۷)