Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
450 - 479
 مُمانَعَت رنگ کی وجہ سے نہیں بلکہ عورتوں سے تَشَبُّہ ہوتا ہے اس وجہ سے مُمانَعَت ہے، لہٰذا اگر یہ عِلَّت نہ ہو تو مُمانَعَت بھی نہ ہوگی، مثلاً بعض رنگ اس قسم کے ہیں کہ عمامہ رنگا جاسکتا ہے اور کرتہ پاجامہ اسی رنگ سے رنگا جائے یا چادر رنگ کر اوڑھیں تو اس میں زَنانہ پَن ظاہر ہوتا ہے تو عمامہ کو جائز کہا جائے گا اور دوسرے کپڑوں کو مکروہ۔ (بہارِشریعت، ۳/۴۱۵) 
عمامے میں پھول لگانا کیسا؟
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! عمامے میں پھول لگانا ایک ایسا کام ہے جس کی مُمانَعَت  کی کوئی شرعی دلیل نہیں ہے نیز اس سے اللہ و رسول عَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم نے منع بھی نہیں فرمایا ہے اس لئے عمامے میں پھول لگانا بالکل جائز ہے۔ 
عمامے پر کشیدہ کاری کروانا کیسا؟ 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! عمامے میں ریشم سے نقش و نگار بنوانے میں کچھ تفصیل ہے چنانچہ اگر کشیدہ کاری چار انگل سے زیادہ کروائی گئی تو اب اس کا پہننا جائز نہیں بلکہ اسے کٹوا کر استعمال کریں جیسا کہ 
	حضرت سیّدنا عُروہ بن زبیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم کو ایک نقش و نگار والا عمامہ تحفۃً دیا گیا آپ