Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
449 - 479
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یاد رکھئے یہ اس وقت ہے جبکہ عملِ کثیر سے نہ ہو۔ 
مسئلہ:ٹوپی میں لیس لگائی گئی یا عمامہ میں گوٹا لچکا لگایا گیا، اگر یہ چار انگل سے کم چوڑا ہے جائز ہے ورنہ نہیں۔ (بہارِشریعت، ۳/۴۱۲) 
مسئلہ: ریشم کی ٹوپی اگرچہ عمامہ کے نیچے ہو، یہ بھی ناجائز ہے۔ اسی طرح زری کی ٹوپی بھی ناجائزہے، اگرچہ عمامہ کے نیچے ہو۔ (درمختار و ردالمحتار، کتاب الحظر والاباحۃ، فصل فی اللبس، ۹/۵۸۴) زَرِیں کُلاہ جو افغانی اور سرحدی اور پنجابی عمامہ کے نیچے پہنتے ہیں اور وہ مُغَرَّق (یعنی سونے چاندی سے لِپی ہوئی) ہوتی ہے اور اس کا کام چار انگل سے زیادہ ہوتا ہے یہ ناجائز ہے، ہاں اگرچار انگل یا کم ہو تو جائز ہے۔ (بہارِشریعت،۳/۴۱۳) 
مسئلہ: کُسُم یا زعفران کا رنگا ہوا کپڑا پہننا مرد کو منع ہے گہرا رنگ ہو کہ سرخ ہو جائے یا ہلکا ہو کہ زرد رہے دونوں کا ایک حکم ہے۔ عورتوں کو یہ دونوں قسم کے رنگ جائز ہیں ، ان دونوں رنگوں کے سوا باقی ہر قسم کے رنگ زرد، سرخ، دھانی، بسنتی، چمپئی، نارنجی وغیرہا مردوں کو بھی جائز ہیں۔ اگرچہ بہتر یہ ہے کہ سرخ رنگ یا شوخ رنگ کے کپڑے مرد نہ پہنے، خصوصاً جن رنگوں میں زَنانہ پن ہو مرد اس کو بالکل نہ پہنے۔ (درمختارو ردالمحتار، کتاب الحظر والإباحۃ، فصل فی اللبس، ۹/۵۹۰) اور یہ