Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
447 - 479
 دوسرا شخص ٹوپی نہ پہنائے۔ (نماز کے احکام ، ص ۲۶۰) 
مُحرِم نے عمامہ پہن لیا تو؟
	حضرت سیّدنا یَعلٰی بِن اُمَیَّہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : ہم رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم کی بارگاہ میں حاضر تھے کہ ایک اَعرابی آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم کے پاس حاضر ہوا اور عرض کی: یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم میں نے (عمرے کا) تَلبِیَہ کہہ لیا ہے حالانکہ اس نے اُونی جبہ پہن کر سر پر عمامہ شریف سجا رکھا تھا اور زعفرانی خوشبو بھی لگا رکھی تھی۔ نبیٔ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم نے اس سے فرمایا: عمامہ اور اپنی قمیص اتار دو ، اس (خوشبو) کی زردی کو دھو لو اور جن (پابندیوں ) کا تم حج میں خیال کرتے ہو انہی کا عمرے میں بھی خیال کرو۔ (معجم کبیر، باب الیائ، من اسمہ یعلی، ۲۲/۲۵۲، حدیث:۶۵۵) 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مُحرِم کے لیے حالتِ احرام میں خوشبو لگانا، سلا ہوا لباس پہننا عمامہ وغیرہ سے سرچھپانا نا جائز و گناہ اور جرمانے کا سبب ہے۔ جیسا کہ اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنّت ، امام احمد رضا خان عَلیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں : ’’جو مرد اپنا سارا یا چوتھائی سر بحالت ِاحرام چھپائے جسے عادۃً سر چھپانا کہیں جیسے ٹوپی پہننا، عمامہ باندھنا، سر سے چادر اوڑھنا، دھوپ کے باعث سر پر کپڑا ڈالنا، درد کے سبب سرکسنا، زخم کی وجہ سے پٹی باندھنا اس پر مطلقاً جرمانہ واجب