Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
443 - 479
چادر اوڑھ کر نماز پڑھنا چاہیں تو؟
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگر چادر اوڑھ کر نماز پڑھنا چاہیں تو چادر عمامے یا ٹوپی کے اوپر سے اوڑھئے۔ سیّدنا اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنّت شاہ احمد رضا خان عَلَیہ رَحمَۃُ الرَّحمٰن نقل فرماتے ہیں کہ حضرت سیّدنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما سے روایت ہے رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہٖ وَسلَّم فرماتے ہیں :’’لَایَنظُرُ اللہُ اِلٰی قَومٍ لَایَجعَلُونَ عَمَائِمَھُم تَحتَ رِدَائِھِم یَعنِی فِی الصَّلٰوۃِ‘‘ یعنی اللہ تعالٰی اُس قوم کی طرف نظرِرحمت نہیں فرماتا جونماز  میں اپنے عمامے اپنی چادروں کے نیچے نہیں کرتے۔ واللہ تعالٰی اعلم
(فردوس الاخبار،۵/۱۴۶،حدیث:۷۷۷۳،فتاوی رضویہ ،۷/۲۹۹)
نماز میں عمامہ شریف پر چادر اوڑھ لینا یقینا سعادت مندی ہے، البتہ جو چادر کے بِغیر نماز ادا کرتا ہے اُس پر بھی کوئی الزام نہیں۔البتہ نماز میں سر سے نیچے چادر اوڑھنا مکروہ تنزیہی ہے۔ 
(۱)نماز میں سِمٹی ہوئی چادر کو مفلر کی طرح سر اور کانوں پر لپیٹ لینے کے بجائے پھیلا کر سر پر اوڑھئے نیز اس کا ایک سِرا مَثلاً دائیں کندھے کی طرف والا بائیں کندھے پر ڈال لیجئے، بلکہ چاہیں تو اس سرے کو پیچھے سے لا کر واپس دائیں کندھے پر لے لیجئے۔