اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
المد ینۃ العلمیۃ
از: شیخِ طریقت، امیر ِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا
ابو بلال، محمد الیاس عطّارقادِری رضوی، ضیائی دَ امَتْ بَرَکا تُــــہُمُ الْعَالِیَہ
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلی اِحْسَانِہٖ وَ بِفَضْلِ رَسُوْلِـہٖ صلَّی اللہ تعالی علیہ و اٰلہٖ وسلّم
تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ’’دعوتِ اسلامی‘‘ نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اور اشاعتِ علمِ شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے، اِن تمام اُمور کو بحسنِ خوبی سر انجام دینے کے لئے مُتَعَدَّد مجالس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں سے ایک مجلس ’’المد ینۃ العلمیۃ‘‘ بھی ہے جو دعوتِ اسلامی کے عُلَماء و مُفتیانِ کرامکَثَّرَ ھُمُ اللہُ تَعَالی پر مشتمل ہے، جس نے خالص علمی، تحقیقی او راشاعتی کام کا بیڑا اُٹھایا ہے۔ اس کے مندرجہ ذیل چھ شعبے ہیں :
{۱}شعبۂ کتُبِ اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ تعالٰی علیہ {۲}شعبۂ درسی کُتُب
{۳}شعبۂ اصلاحی کُتُب {۴}شعبۂ تراجمِ کتب
{۵}شعبۂ تفتیشِ کُتُب {۶}شعبۂ تخریج
’’المد ینۃ العلمیۃ‘‘کی اوّلین ترجیح سرکارِ اعلیٰ حضرت اِمامِ