| اخلاقُ الصالحین |
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے ! دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول کتنا پیارا پیارا ہے ۔ اِس کے دامن میں آ کرمُعاشَرہ کے نہ جانے کتنے ہی بگڑے ہوئے افراد با کردار بن کر سنّتوں بھری باعزَّت زندگی گزارنے لگے نیز مَدَنی قافِلوں کی بہاریں بھی آپ کے سامنے ہیں۔ جس طرح مَدَنی قافِلوں میں سفر کی بَرَکت سے بعضوں کی دُنیوی مصیبت رخصت ہو جاتی ہے ۔اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اِسی طرح تاجدارِ رسالت، شَہنْشاہِ نُبُوَّت ، سراپا رحمت، شفیعِ امّت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شَفاعت سے آخِرت کی آفت بھی راحت میں ڈھل جائیگی۔ ؎
ٹوٹ جائیں گے گنہگاروں کے فوراً قیدو بند حشر کو کھل جائے گی طاقت رسول اللہ کی
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(فیضانِ سنت،باب فیضان رمضان،ج1،ص851)
الحمدللہ عزوجل !سنّتوں بھری زندگی گزارنے کیلئے عبادات و اخلاقیات کے تعلُّق سے امیراہل ِ سنت ، شیخِ طریقت،بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ نے اسلامی بھائیوں کیلئے 72،اسلامی بہنوں کیلئے 63اور طَلَبہ علمِ دین کیلئے 92 ،دینی طالِبات کیلئے 83اور مَدَنی مُنّوں اور مُنّیوں کیلئے40 مَدَنی اِنعامات سُوالات کی صورت میں مُرتَّب کئے ہیں۔ان مدنی انعامات کو اپنا لینے کے بعد نیک بننے کی راہ میں حائل رکاوٹیں اللہ تعالیٰ کے فضل