Brailvi Books

دس عقیدے
96 - 193
 حضرت۵    طَلْحہ بن عُبَیْدُ اللّٰہ،(1)حضرت۶زُبَیربن اَلْعَوَّام،(2)



________________________________
1 -    حضرت سیدنا طلحہ بن عبیداللّٰہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ:  آپ کی کنیت ابو محمد ہے، قرشی ہیں  ، آپ کاشمار عشرہ مبشرہ میں   ہے، یہ ان پانچ صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان میں   سے ہیں   جنہوں   نے حضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا اور اِس مجلس شوریٰ کے رُکن تھے جو حضرت عمر فاروق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے شہید ہونے سے پہلے خلیفہ کے انتخاب کے لیے بنائی تھی، سوائے بدر کے تمام غزوات میں   شرکت کی، اُحد کے دن حضور انور کی حفاظت میں   اپنے ہاتھ پر چوبیس زخم کھائے ، ہاتھ کی انگلی بیکار ہوگئی، ۳۶ہجری میں   مروان بن حَکَم نے اِن کو تیر مار کر شہید کردیا اس وقت آپ  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی عمر ۶۴ سال تھی۔  (مراٰۃ المناجیح، ۸/۴۳ ،الاصابۃ،طلحۃ بن عبیداللّٰہ،  ۳/۴۳۰، ۴۳۲)
2 -    حضرت سیدنازبیر بن العوام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ: آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی کنیت ابوعبداللّٰہ اور آپ قرشی ہیں  ، آپ کی والدہ صفیہ بنتِ عبدالمطلب ہیں   یعنی آپ نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کے پھوپھی زاد بھائی اورحضرتِ خدیجۃ الکبریٰ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَاکے بھتیجے تھے، آپ سولہ سال کی عمر میں   اسلام لائے، تمام غزوات میں   حضور کے ساتھ رہے، سب سے=