غرض بے عقل بے دینوں اور بے دین بد عقلوں نے یہ افسانہ سُن پایا تو) لگے چوں و چرا کرنے،(1) تسلیم و گردن نِہادوں (2) کے زینہ سے اُترنے، پھر ناراضی خدا و رسول کے سوا اور بھی کچھ پھل پایا؟ اور (اُلٹا) { وَ خُضْتُمْ كَالَّذِیْ خَاضُوْا }(3) (’’اور تم بے ہودگی میں پڑے جیسے وہ پڑے تھے۔‘‘ اور اتباعِ باطل میں ان کی راہ اختیار کی) نے { لٰكِنْ حَقَّتْ كَلِمَةُ الْعَذَابِ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ }(4) (’’مگر عذاب کا قول کافروں پر ٹھیک اُترا‘‘) کا دن دکھایا، { اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ رَبِّیْ }(5) { اِنَّ رَبَّكَ فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُ }(6)
(مسلمان ہمیشہ یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ حضرات انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُکبیرہ گناہوں سے مطلقاً(7) اور گناہِ صغیرہ کے عمداً اِرتکاب،(8) اور ہر ایسے امر سے جو خَلق(9) کے لیے باعثِ نفرت ہو اور مخلوقِ خدا ان کے باعث ان سے دُور بھاگے، نیز ایسے اَفعال سے جو وجاہت و مُرَوَّت(10) اور مُعَزَّزِین(11) کی شان و مرتبہ کے خلاف ہیں قبلِ نبوت اور بعد ِنبوت بالاجماع(12) معصوم ہیں ۔)
________________________________
1 - نکتہ چینی کرنے، اعتراض کرنے۔
2 - مطیع اور فرمان برداروں ۔
3 - پ۱۰، التوبۃ: ۶۹۔
4 - پ۲۴، الزمر: ۷۱۔
5 - ہاں جو میرا ہی رب کوئی بات چاہے۔ (پ۷، الانعام:۸۰)
6 - بے شک تمہارا رب جب جو چاہے کرے۔ (پ۱۲، ہود: ۱۰۷)
7 - بڑے بڑے گناہوں سے قطعی طور پر۔
8 - جان بوجھ کر کرنے سے۔
9 - مخلوق۔
10 - عزت وحرمت ، لحاظ وپاس۔
11 - عزت دار لوگوں ۔
12 - متفقہ طور پر۔