Brailvi Books

دس عقیدے
81 - 193
 لیا(1)  کہ ہر ہر فردِ بشر اُن کا (بارّ و نیکو کار) سَرْور ِ عُدُوْل و اَخیار و اَتْقِیَاء و اَبرار کا سردار، (اور اُمّت کے تمام عَدْلْ گُسْتَر،(2)عَدْلْ پَرْوَر،(3) نیکو کار، پرہیز گار اور صالح بندوں   کے سرکا تاج ہے۔)
	تابعین(4) سے لے کر تا بقیامت(5) اُمت کا کوئی ولی کیسے ہی پایہ عظیم(6)               کو پہنچے، صاحبِ سلسلہ ہو خواہ غیر اِن کا،(7)ہرگز ہرگز ان میں   سے اَدنیٰ سے اَدنیٰ کے رُتبہ کو نہیں   پہنچتا اور ان میں   ادنیٰ کوئی نہیں  ، رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کے ارشادِ صادِق(8)کے مطابق اوروں   کاکوہِ اُحد (9)کے برابر سونا ان



________________________________
1 -    جیسا کہ حبیب ِ خدا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ((اَصْحَابِیْ کَالنُّجُوْمِ فَبِاَیِّھِمْ اِقْتَدَیْتُمْ اِھْتَدَیْتُمْ)) یعنی میرے صحابہ ستاروں   کی مانند ہیں  ،تم اُن میں   سے جس کسی کی بھی اقتداء کرو گے فلاح و ہدایت پاجاؤ گے۔
 (مشکاۃ المصابیح، کتاب المناقب ، باب مناقب الصحابۃ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ، ۲/۴۱۴، حدیث: ۶۰۱۸)
2 -    انصاف کرنے والے۔
3 -    عادل۔
4 -    یعنی وہ مسلمان جس نے کسی صحابی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی زیارت کی ہو۔
5 -    قیامت تک۔
6 -    بلند مرتبے۔
7 -    یعنی کوئی وَلی خواہ غوث ہو یا قطب یا ابدال وغیرہ ،ا لغرض کسی بھی سلسلے سے ہو مثلاً:قادریہ،  چشتیہ، نقشبندیہ، سہروردیہ یا کسی بھی سلسلے سے نہ ہو۔
8 -    سچے فرمان۔
9 -    اُحد پہاڑ۔